ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Major progress in Lahore Police Anti-Drug Campaign.    "میرا ڈونا بلیسڈ ڈریم "کا پہلا ٹریلر جاری.    "پاکستان ممکنہ بھارتی جارحیت کا دفاع کرنے کے لیے تیار ہے".    Paperless driving license system is going to be introduced in Punjab.    Foolproof Security on the eve of Urs of Data Ali Hajveri (RA) and Chehlum of Hazrat Imam Hussain (AS).    "سب کو بتانا مرشد آئے تھے، "عثمان مرزا کے تیور نہ بدلے.    "اپنے لیے اپنے ملک کیلیے ویکسین لگوائیں"،شیخ رشید کی قوم سے اپیل.    MoU signed between Punjab Hepatitis Control Program, Ferozsons Laboratories Limited and Inspectorate of Prisons.    Pakistan and Austria FMs meet in New York.    Prime Minister’s special aide Jamshed Cheema backs Qalandar Badshah.    "نیوزی لینڈ میں اتنی فورسز نہیں ہوں گی جتنی انہیں یہاں سیکیورٹی فراہم کی گئی".    Director General Punjab Emergency Department Regularized Services of 103 Rescuers.    CEO Vscopk Mian Afzal Javed distributes shields to participants.    "مشترکہ مقصد2021ء "کا انعقاد.   

 یاسر نواز نے اپنی اہلیہ ندا یاسر کا ہی مذاق بنادیا

Syed Asad Ali
09 Sep, 2021

09 ستمبر ، 2021

Syed Asad Ali
09 Sep, 2021

09 ستمبر ، 2021

 یاسر نواز نے اپنی اہلیہ ندا یاسر کا ہی مذاق بنادیا

post-title

لاہور: معروف مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر کے شوہر یاسر نواز نے اہلیہ کی پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اس پر پیروڈی ویڈیو بنادی۔
خیال رہے کہ چند روز قبل ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں ندا یاسر فارمولا ریسنگ کار اور انگریزی کے لفظ فارمولا میں فرق کو سمجھ نہیں پا رہی تھیں۔
میزبان کی پرانی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ٹوئٹر پر ندا یاسر کے نام کا ٹرینڈ ٹاپ فہرست میں بھی شامل ہوا تھا اور لوگوں نے ان پر خوب تنقید کی تھی۔جہاں لوگوں نے ندا یاسر پر تنقید کی، ساتھ ہی وہیں ان کا مذاق بھی اڑایا گیا تھا اور چینل انتظامیہ سے میزبان کو ہٹانے کا بھی مطالبہ کیا گیا تھا۔
ویڈیو سے معلوم ہوتا ہے کہ میزبان فارمولا کار کو انگریزی کا لفظ فارمولا سمجھ بیٹھتی ہیں اور طلبہ سے پوچھتی ہیں کہ ابھی انہوں نے صرف فارمولا تیار کیا ہے یا اس پر کوئی تجربہ بھی کیا ہے؟ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میزبان کے سوال پر طلبہ انہیں سمجھاتے ہیں کہ دراصل فارمولا کار کا ہی نام ہے اور وہ اسے بنا چکے ہیں، جس پر صرف ایک ہی شخص بیٹھ سکتا ہے۔
اب ندا کے شوہر یاسر نواز نے بھی اہلیہ کی ویڈیو کی پیروڈی ویڈیو بنا کر سب کو حیران کردیا ہے کیونکہ اس ویڈیو میں وہ ندا یاسر کی لاعلمی کی نقل کرتے نظر آرہے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یاسر نواز نے سر پر دوپٹہ لیا ہوا ہے اور اہلیہ کی آواز پر ان جیسا انداز اپنانے کی کوشش کرتے نظر آرہے ہیں۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Yasir Nawaz (@itsyasirnawaz)

 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM