ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

"میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.    UAE گولڈن جوبلی: گلوبل ولیج تصویری مقابلہ درہم 50,000 تک جیتنے کا موقع.    IMFکے ساتھ معاملات طے پا گئے ، معاہدہ اسی ہفتے ہو گا، شوکت ترین.    UET لاہور انڈرگریجویٹ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ.    Major progress in Lahore Police Anti-Drug Campaign.    "میرا ڈونا بلیسڈ ڈریم "کا پہلا ٹریلر جاری.    "پاکستان ممکنہ بھارتی جارحیت کا دفاع کرنے کے لیے تیار ہے".   

افغانستان کا مالیاتی نظام چند مہینوں میں تباہ ہو سکتا ہے، اقوام متحدہ نے خبردار کر دیا

ویب ڈیسک
22 Nov, 2021

22 نومبر ، 2021

ویب ڈیسک
22 Nov, 2021

22 نومبر ، 2021

افغانستان کا مالیاتی نظام چند مہینوں میں تباہ ہو سکتا ہے، اقوام متحدہ نے خبردار کر دیا

post-title

اقوام متحدہ (یواین) نے سوموار کو افغانستان کے بینکنگ سسٹم کوفوری سہارا دینے پر زور دیتے ہوئے خبردار کیا ہےکہ قرضوں کی ادائیگی میں ناکامی، کم ڈپازٹس اور نقد رقم کی لیکویڈیٹی کی کمی کی وجہ سے افغانستان کامالیاتی نظام چند مہینوں کے اندر تباہ ہو سکتا ہے۔ اقوام متحدہ نے خبر دار کیا ہے کہ ملک کے مالیاتی نظام کی تباہی کے معاشی سماجی اثرات خطرناک ہونگے۔ اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (UNDP)نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہا فغانستان کی مغربی حمایت یافتہ حکومت سے 15 اگست کو طالبان کے اقتدار پر قبضہ کرنے کے بعد زیادہ تر غیر ملکی ترقیاتی امداد کی اچانک واپسی نے معیشت کو زبوں حالی میں ڈال دیا ہے، جس سے بینکنگ سسٹم پر شدید دباؤ پڑا ہے۔رپورٹ میں افغان مالیاتی نظام کو بچانےکیلئے ڈیپازٹ انشورنس اسکیم، مختصر، درمیانی مدت کی ضروریات کے لیے مناسب لیکویڈیٹی یقینی بنانے، کریڈٹ گارنٹی اور قرضوں کی ادائیگی میں تاخیر کا اختیار دیئے جانے کی تجاویز پیش کی ہیں۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM