ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

"  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.    UAE گولڈن جوبلی: گلوبل ولیج تصویری مقابلہ درہم 50,000 تک جیتنے کا موقع.    IMFکے ساتھ معاملات طے پا گئے ، معاہدہ اسی ہفتے ہو گا، شوکت ترین.    UET لاہور انڈرگریجویٹ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ.    Major progress in Lahore Police Anti-Drug Campaign.    "میرا ڈونا بلیسڈ ڈریم "کا پہلا ٹریلر جاری.   

کراچی سے پنجاب آنیوالی ٹرین حادثے کا شکار

مسرت ثمینہ
14 Jan, 2022

14 جنوری ، 2022

مسرت ثمینہ
14 Jan, 2022

14 جنوری ، 2022

کراچی سے پنجاب آنیوالی ٹرین حادثے کا شکار

post-title

 ابراہیم شاہ کے قریب کراچی سے پنجاب آنے والی گرین لائن ٹرین حادثے کا شکار ہو گئی ۔
تفصیلات کے مطابقٹرین کی 2 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں،ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد سکھر ایکسپریس کو کوٹ لالو اور خیبر میل کو پڈعیدن ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا،ریلوے ذرائع کے مطابق گرین لائن کو پیش آنے والے حادثے کے باعث اپ ٹریک کو ٹرینوں کے لیے بند کر دیا گیا اور روہڑی سے ریلیف ٹرین طلب کی گئی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ متاثرہ ٹرین کی آخر کی 2 بوگیاں الگ کر کے گرین لائن کو روانہ کر دیا گیا ہے تاہم اپ ٹریک تاحال بند ہے،ڈی ایس ریلوے شعیب عادل نے بتایا ہے کہ گرین لائن ٹرین کی ایک اکانومی بوگی اور پاورپلانٹ بوگی پٹڑی سے اتری، گرین لائن کو متاثرہ بوگیوں سے الگ کرکے روانہ کر دیا گیا ہے۔
شعیب عادل نے کہا ہے کہ مسافروں کو گرین لائن سمیت دیگر ٹرینوں میں ایڈجسٹ کیا گیا، امدادی کرین روہڑی سے حادثے کے مقام کر دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق حادثے کے باعث اپ ٹریک پر ٹریفک معطل ہے، ڈاؤن ٹریک سے تمام اپ ڈاؤن ٹرینوں کو گزارا جا رہا ہے، ریلیف آپریشن جلد مکمل کرکے اپ ٹریک کو بھی بحال کر دیا جائےگا۔
 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM