ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

"  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.    UAE گولڈن جوبلی: گلوبل ولیج تصویری مقابلہ درہم 50,000 تک جیتنے کا موقع.    IMFکے ساتھ معاملات طے پا گئے ، معاہدہ اسی ہفتے ہو گا، شوکت ترین.    UET لاہور انڈرگریجویٹ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ.    Major progress in Lahore Police Anti-Drug Campaign.    "میرا ڈونا بلیسڈ ڈریم "کا پہلا ٹریلر جاری.   

توہین عدالت کیس: سابق چیف جج گلگت بلتستان کو اصل بیانِ حلفی جمع کرانے کی ہدایت

ویب ڈیسک
30 Nov, 2021

30 نومبر ، 2021

ویب ڈیسک
30 Nov, 2021

30 نومبر ، 2021

توہین عدالت کیس: سابق چیف جج گلگت بلتستان کو اصل بیانِ حلفی جمع کرانے کی ہدایت

post-title

 اسلام آباد ہائیکورٹ نے، سابق چیف جج گلگت بلتستان اور دیگر کیخلاف توہین عدالت کیس میں ،سابق چیف جج رانا شمیم کو سابق چیف جسٹس ثاقب نثار سے متعلق اصل بیانِ حلفی کے ساتھ تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں  سابق چیف جج رانا شمیم اور دیگر کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت منگل کو ہوئی۔ اپنے ریمارکس میں  اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کہا کہ  عدالت رانا شمیم کوجمع کرانے کے لیے  5 روز دے رہی ہے۔  چیف جسٹس ہائیکورٹ نے استفسار کیا آپ بیان حلفی کے مندرجات کو تسلیم کرتے ہیں ؟ جس پر سابق چیف جج رانا شمیم نے کہا کہ میرا بیان حلفی جو عدالت میں جمع کرایا گیا وہ میں نے نہیں دیکھا۔ میرا بیان حلفی سیل شدہ اور لاکر میں ہے، مجھے جواب جمع کرانے کیلئے 2 ہفتے کا وقت دیا جائے۔ عدالت نے رانا شمیم کو 7 دسمبر تک جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔  اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے  سابق چیف جج رانا شمیم سے کہا آپ نے عوام کا عدالت سے اعتماد اٹھانے کی کوشش کی، آپ نے جو کچھ کہنا ہے اپنے تحریری جواب میں لکھیں۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM