ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

"  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.    UAE گولڈن جوبلی: گلوبل ولیج تصویری مقابلہ درہم 50,000 تک جیتنے کا موقع.    IMFکے ساتھ معاملات طے پا گئے ، معاہدہ اسی ہفتے ہو گا، شوکت ترین.    UET لاہور انڈرگریجویٹ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ.    Major progress in Lahore Police Anti-Drug Campaign.    "میرا ڈونا بلیسڈ ڈریم "کا پہلا ٹریلر جاری.   

ڈاکٹروں کی لاپرواہی،سرجیکل قینچیوں کی جوڑی خاتون کے پیٹ میں بھول گئے

مسرت ثمینہ
15 Jan, 2022

15 جنوری ، 2022

مسرت ثمینہ
15 Jan, 2022

15 جنوری ، 2022

ڈاکٹروں کی لاپرواہی،سرجیکل قینچیوں کی جوڑی خاتون کے پیٹ میں بھول گئے

post-title

 خاتون کو ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث 20 سال تکلیف میں گزارنا پڑے اور علاج کے لیے اپنی دو بھینسیں بھی بیچنا پڑیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش سے تعلق رکھنے والی 55 سالہ  بچینا 2002 میں چواڈانگا کے ایک کلینک میں پتھری کے آپریشن کے بعد سے مسلسل پیٹ میں درد کے ساتھ زندگی گزار رہی تھیں، رپورٹس کے مطابق 2002 میں ڈاکٹروں نے آپریشن کرنے کے بعد خاتون کو نسخے کے ساتھ کلینک سے فارغ کر دیا لیکن چند ہی دنوں میں انہیں دوبارہ پیٹ میں درد ہونے لگا۔
واضح رہے کہ پیٹ کے درد کے باعث وہ دوبارہ  کلینک واپس گئیں لیکن آپریشن کرنے والے ڈاکٹرز نے ان کے خدشات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ درد معمول کے مطابق ہے اور انہیں فکر نہیں کرنی چاہیے۔
رپورٹس کے مطابق خاتون کا درد پھر بھی بہتر نہ ہوا جس پر وہ ایک دوسرے ڈاکٹر کے پاس گئیں تاہم اس ڈاکٹر نے بھی انہیں معمولی سا نسخہ دیکر چلتا کیا اور یہ سلسلہ سالوں تک چلتا رہا اور اپنے علاج کے خرچہ اٹھانے کیلئے انہیں دو بھینسیں بھی بیچنا پڑیں۔
بدقسمتی سے، بچینا کی تمام کوششیں بے سود رہیں حال ہی میں ان کے پیٹ میں درد ناقابل برداشت ہو گیا، اس بارایک ڈاکٹر کے مشورے پر آخر کار انہوں نے پیٹ کا ایکسرے کروایا، جس سے  معلوم ہوا کہ سرجیکل قینچیوں کی ایک جوڑی  20 سال قبل  پتھری کے آپریشن کے دوران ڈاکٹر ان کے پیٹ میں بھول گئے۔
تاہم گزشتہ ہفتے خاتون کو چواڈانگا کے صدر ہسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کی ذیابیطس کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے جدوجہد کی، تاکہ قینچیوں کو پیٹ سے نکالنے کیلئے سرجری محفوظ طریقے سے کی جا سکے۔
خیال رہے خاتون کو ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث آپریشن کے دوران پیٹ میں بھول جانے والے قینچیوں کے ساتھ 20 سال تکلیف میں گزارنا پڑے ،رپورٹس کے مطابق پیر کو بچینا کا آپریشن ہوا  اور 20 سال سے ان کے پیٹ میں موجود قینچیوں کو  نکال دیا گیا اور اب وہ صحت یاب ہو رہی ہے۔
 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM