ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

"  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.    UAE گولڈن جوبلی: گلوبل ولیج تصویری مقابلہ درہم 50,000 تک جیتنے کا موقع.    IMFکے ساتھ معاملات طے پا گئے ، معاہدہ اسی ہفتے ہو گا، شوکت ترین.    UET لاہور انڈرگریجویٹ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ.    Major progress in Lahore Police Anti-Drug Campaign.    "میرا ڈونا بلیسڈ ڈریم "کا پہلا ٹریلر جاری.   

راول ڈیم میں چھلانگ لگانے والی دوشیزہ کی لاش مل  گئی

مسرت ثمینہ
15 Jan, 2022

15 جنوری ، 2022

مسرت ثمینہ
15 Jan, 2022

15 جنوری ، 2022

راول ڈیم میں چھلانگ لگانے والی دوشیزہ کی لاش مل  گئی

post-title

 پاک بحریہ کے غوطہ خور عبدالرحمٰن نے رات میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے لاش کو تلاش کر کے لواحقین کے حوالے کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کے غوطہ خوروں نے راول ڈیم میں خودکشی کرنے والی خاتون کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کیا جس کے دوران خاتون کی لاش مل گئی،پاکستان نیوی کے ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کے غوطہ خور عبدالرحمٰن نے رات میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے لاش کو تلاش کر لیا اور لواحقین کے سپرد کر دیا۔
ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ راول ڈیم پر موجود پاک بحریہ کی یہ غوطہ خور ٹیم گزشتہ کئی برسوں سے اسلام آباد سمیت شمالی علاقہ جات میں متعدد کامیاب سرچ آپریشن سر انجام دے چکی ہے،ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ اسلام آباد میں موجود اپنی نوعیت کی اس واحد غوطہ خور ٹیم کا اولین مقصد کسی بھی حادثے کی صورت میں عوام کو فوری معاونت فراہم کرنا ہے۔
ترجمان پاک بحریہ نے یہ بھی بتایا ہے کہ پاک بحریہ کے حوصلہ مند جوان کسی بھی ناگہانی صورتِ حال میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔
واضح رہے کہ اسلام آباد کی رہائشی دوشیزہ نے جمعے کو راول ڈیم میں چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی تھی،پنجگراں اسلام آباد کی رہائشی مذکورہ خاتون اپنے والدین سے ناراض ہو کر 20 روز سے صادق آباد راولپنڈی میں اپنی 1 دوست شامینہ کے گھر میں رہ رہی تھی،گزشتہ شام وہ دوست کے گھر سے نکلی اور راول ڈیم میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM