ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.    UAE گولڈن جوبلی: گلوبل ولیج تصویری مقابلہ درہم 50,000 تک جیتنے کا موقع.    IMFکے ساتھ معاملات طے پا گئے ، معاہدہ اسی ہفتے ہو گا، شوکت ترین.    UET لاہور انڈرگریجویٹ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ.    Major progress in Lahore Police Anti-Drug Campaign.    "میرا ڈونا بلیسڈ ڈریم "کا پہلا ٹریلر جاری.    "پاکستان ممکنہ بھارتی جارحیت کا دفاع کرنے کے لیے تیار ہے".    Paperless driving license system is going to be introduced in Punjab.    Foolproof Security on the eve of Urs of Data Ali Hajveri (RA) and Chehlum of Hazrat Imam Hussain (AS).   

طالبان سے لڑائی میں پنجشیر کی مزاحمتی فورس کے ترجمان فہیم دشتی مارے گئے

ویب ڈیسک
07 Sep, 2021

07 ستمبر ، 2021

ویب ڈیسک
07 Sep, 2021

07 ستمبر ، 2021

طالبان سے لڑائی میں پنجشیر کی مزاحمتی فورس کے ترجمان فہیم دشتی مارے گئے

post-title

کابل: افغانستان کے صوبہ پنجشیر میں طالبان سے جھڑپ میں قومی مزاحمتی محاذ افغانستان  کے کمانڈر جنرل عبدالودود زرہ اور ترجمان فہیم دشتی کے مارے جانے کی تصدیق ہوگئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کمانڈر جنرل عبدالودود زرہ اور ترجمان فہیم دشتی کے مارے جانے کی تصدیق  مزاحمتی محاذ کی جانب سے کی گئی ہے۔
افغان مزاحمتی محاذ کا کہنا ہے کہ اہم ارکان کے مارے جانے کے باوجود لڑائی جاری رکھنے کے لیے  ان کے اہلکار اب بھی اسٹریٹجک پوزیشنز پر موجود ہیں اور مزاحمت جاری رکھیں گے۔
اس سے قبل افغان میڈیا رپورٹس میں بھی وادی پنجشیر میں طالبان سے جھڑپ میں مزاحمتی فورس کے ترجمان فہیم دشتی  سمیت مزاحمتی فورس کے دیگر اہم کمانڈرزکے مارے جانے کی اطلاع دی گئی تھی۔
خیال رہے کہ گزشتہ کئی روز سے پنجشیر میں طالبان اور مزاحمتی فورس کے درمیان جنگ جاری ہے جبکہ طالبان کی جانب سے صوبے کے تمام اضلاع پر کنٹرول کا دعویٰ کیا جاچکا ہے۔
طالبان نے پنجشیر پر قبضے کا دعویٰ کرتے ہوئے تصاویر اور ویڈیو جاری کی تھیں اور کہا گیا تھا کہ قومی مزاحمتی محاذ کے سربراہ احمد مسعود  کے ٹھکانے کا علم نہیں ہو سکا۔
دوسری جانب طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعویٰ کیاتھا کہ  احمد مسعود اور سابق نائب صدر امر اللہ صالح تاجکستان فرار ہو گئے ہیں لیکن احمد مسعود نے اس کی تردید کی ہے۔


 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM