ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.    UAE گولڈن جوبلی: گلوبل ولیج تصویری مقابلہ درہم 50,000 تک جیتنے کا موقع.    IMFکے ساتھ معاملات طے پا گئے ، معاہدہ اسی ہفتے ہو گا، شوکت ترین.    UET لاہور انڈرگریجویٹ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ.    Major progress in Lahore Police Anti-Drug Campaign.    "میرا ڈونا بلیسڈ ڈریم "کا پہلا ٹریلر جاری.    "پاکستان ممکنہ بھارتی جارحیت کا دفاع کرنے کے لیے تیار ہے".    Paperless driving license system is going to be introduced in Punjab.    Foolproof Security on the eve of Urs of Data Ali Hajveri (RA) and Chehlum of Hazrat Imam Hussain (AS).   

سیریل کلر کی زندگی پر بننے والی فلم میں عائشہ عمر کے کردار کی جھلک جاری

ویب ڈیسک
07 Sep, 2021

07 ستمبر ، 2021

ویب ڈیسک
07 Sep, 2021

07 ستمبر ، 2021

سیریل کلر کی زندگی پر بننے والی فلم میں عائشہ عمر کے کردار کی جھلک جاری

post-title

صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں کم از کم 100 بچوں کو ’ریپ‘ کے بعد قتل کرنے والے سیریل کلر کی زندگی پر بننے والی فلم میں عائشہ عمر کے پولیس افسر کے کردار کی جھلک جاری کردی گئی۔
'جاوید اقبال: دی اَن ٹولڈ اسٹوری آف آ سیریل کلر  نامی فلم میں اداکارہ پولیس افسر کے روپ میں دکھائی دیں گی۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنے کردار کی جھلک کو شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور ساتھ ہی پولیس سیکیورٹی اداروں کی خدمات کا اعتراف بھی کیا۔
اداکارہ نے پولیس یونیفارم میں اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ روپ ان کی فلم کا ہے
عائشہ عمر فلم میں ’زہرہ نگار‘ نامی پولیس افسر کا کردار ادا کریں گی جب کہ یاسر حسین فلم میں سیریل کلر ’جاوید اقبال‘ بنیں گے۔
یاسر حسین کے کردار کی پہلی جھلک گزشتہ ماہ اگست کے آخر میں جاری کی گئی تھی۔
جاوید کاکیپوٹو کی پروڈیوس کردہ فلم کو ’اردو فلکس‘ پر ریلیز کیا جائے گا۔
مذکورہ فلم لاہور کے سیریل کلر جاوید اقبال مغل کی زندگی پر بنائی جا رہی ہے جو 100 بچوں کے قتل اور انہیں جنسی طور پر ہراساں کرنے کا مجرم تھا۔

 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM