ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

"  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.    UAE گولڈن جوبلی: گلوبل ولیج تصویری مقابلہ درہم 50,000 تک جیتنے کا موقع.    IMFکے ساتھ معاملات طے پا گئے ، معاہدہ اسی ہفتے ہو گا، شوکت ترین.    UET لاہور انڈرگریجویٹ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ.    Major progress in Lahore Police Anti-Drug Campaign.    "میرا ڈونا بلیسڈ ڈریم "کا پہلا ٹریلر جاری.   

سٹی ٹریفک پولیس سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کےلئے متحرک

عیزہ عمران
07 Oct, 2021

07 اکتوبر ، 2021

عیزہ عمران
07 Oct, 2021

07 اکتوبر ، 2021

سٹی ٹریفک پولیس سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کےلئے متحرک

post-title

لاہور:  سی ٹی او لاہور منتظر مہدی سموگ و ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہو گئے۔سی ٹی او لاہور نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کےخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم بھی دیا۔
منتظر مہدی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دو ہفتوں میں 01 ہزار 214 گاڑیوں کےخلاف کارروائی کی گئی ہے۔ خصوصی ناکہ جات لگاتے ہوئے کارروائی کو یقینی بنایا جائےگی۔ 
ان کا مزید کہنا ہے کہ بس اونرز یونینز کے ساتھ مل کر بھی سموگ آگاہی مہم چلائی جارہی ہے۔ بس اڈوں، ٹیکسی اسٹینڈز سرکاری و نیم سرکاری دفاتر میں خصوصی لیکچرز کا سلسلہ جاری رکھا گیا ہے۔
 سی ٹی او لاہور منتظر مہدی نے بتایا کہ گاڑیوں سے نکلنے والا مضر صحت دھواں سموگ کا باعث بنے گا۔احتیاطی تدابیر اپنانے سے سموگ کے خطرات سے بچا جا سکتا ہے۔آگاہی دینے کےساتھ ساتھ کارروائی کرنے سے سموگ کے اثرات کم ہونگے۔
مزید یہ کہ سموگ سے انسان کو سانس لینے میں دشواری، ناک،گلے کی بیماریوں کا اندیشہ رہتا ہے۔ماحولیاتی آلودگی اور فضائی آلودگی سے پاک آب و ہوا صحت مند معاشرے کی ضامن ہے۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM