ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

"  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.    UAE گولڈن جوبلی: گلوبل ولیج تصویری مقابلہ درہم 50,000 تک جیتنے کا موقع.    IMFکے ساتھ معاملات طے پا گئے ، معاہدہ اسی ہفتے ہو گا، شوکت ترین.    UET لاہور انڈرگریجویٹ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ.    Major progress in Lahore Police Anti-Drug Campaign.    "میرا ڈونا بلیسڈ ڈریم "کا پہلا ٹریلر جاری.   

سپریم کورٹ کابریسٹ کینسر کے بڑھتے کیسز پر ازخود نوٹس

ویب ڈیسک
02 Nov, 2021

02 نومبر ، 2021

ویب ڈیسک
02 Nov, 2021

02 نومبر ، 2021

سپریم کورٹ کابریسٹ کینسر کے بڑھتے کیسز پر ازخود نوٹس

post-title

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے خواتین میں بریسٹ کینسریعنی چھاتی کے سرطان کے بڑھتے کیسز کا نوٹس  لیتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو تمام اسپتالوں میں بریسٹ کینسر کے علاج اور ٹیسٹ کی سہولت فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔سپریم کورٹ نے اس حوالے سےتمام وفاقی اور صوبائی سیکرٹریز صحت کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیاہے۔
سپریم کورٹ کے 2رکنی بینچ نے امراض قلب کے مریضوں کیلئے اسٹنٹس سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران خواتین میں بریسٹ کینسر کے بڑھتے کیسز کا نوٹس لیا۔
دوران سماعت چیف جسٹسگلزا راحمد نے ریمارکس دیئے کہ خواتین معاشرے کا 50 فیصد حصہ ہیں، چھاتی کا کینسر خواتین کو بہت تیزی سے متاثر کر رہا ہے، ملک کے کسی سرکاری اسپتال میں میموگرافی اور بریسٹ کینسر کے علاج کی سہولت نہیں، خواتین کی اکثریت نجی اسپتالوں سے مہنگا علاج کرانے کی سقت نہیں رکھتی، صرف صاحب حیثیت خواتین ہی مہنگا علاج کروا پاتی ہیں۔بعد ازاں عدالت عظمیٰ نےچھاتی کے کینسر پر ازخود نوٹس کی مزید سماعت ایک ماہ تک ملتوی کر دی۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM