ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

UET لاہور انڈرگریجویٹ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ.    Major progress in Lahore Police Anti-Drug Campaign.    "میرا ڈونا بلیسڈ ڈریم "کا پہلا ٹریلر جاری.    "پاکستان ممکنہ بھارتی جارحیت کا دفاع کرنے کے لیے تیار ہے".    Paperless driving license system is going to be introduced in Punjab.    Foolproof Security on the eve of Urs of Data Ali Hajveri (RA) and Chehlum of Hazrat Imam Hussain (AS).    "سب کو بتانا مرشد آئے تھے، "عثمان مرزا کے تیور نہ بدلے.    "اپنے لیے اپنے ملک کیلیے ویکسین لگوائیں"،شیخ رشید کی قوم سے اپیل.    MoU signed between Punjab Hepatitis Control Program, Ferozsons Laboratories Limited and Inspectorate of Prisons.    Pakistan and Austria FMs meet in New York.    Prime Minister’s special aide Jamshed Cheema backs Qalandar Badshah.    "نیوزی لینڈ میں اتنی فورسز نہیں ہوں گی جتنی انہیں یہاں سیکیورٹی فراہم کی گئی".    Director General Punjab Emergency Department Regularized Services of 103 Rescuers.    CEO Vscopk Mian Afzal Javed distributes shields to participants.   

 شرمیلا فاروقی کا اقرا کی پوسٹ پر دلچسپ تبصرہ

ویب ڈیسک
04 Sep, 2021

04 ستمبر ، 2021

ویب ڈیسک
04 Sep, 2021

04 ستمبر ، 2021

 شرمیلا فاروقی کا اقرا کی پوسٹ پر دلچسپ تبصرہ

post-title

کراچی:پاکستان پیپلز  پارٹی کی رہنما اور  رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کا اداکارہ اقرا عزیز کی پوسٹ پر کیا گیا تبصرہ وائرل ہو گیا۔
حال ہی میں اقرا عزیز کی جانب سے سوشل میڈیا کے مقبول پلیٹ فارم انسٹاگرام پر  یاسر حسین کی بیٹے کبیر کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی گئی تھی، شیئر کی گئی تصویر میں یاسر کو بیٹے کے کپڑے تبدیل کرواتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔پوسٹ کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا تھا کہ یاسر کا کام پر جانے سے قبل بیٹے کے کپڑے اور پیمپر تبدیل کرنے کا سیشن۔اقرا نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ یاسر نے پہلی مرتبہ کبیر کے کپڑےچینج کروائے جس پر مجھے فخر ہے، یاسر نے زچگی کے ہر لمحے میں میری بہت مدد کی، ڈائپر کی تبدیلی سے لے کر میرے آرام کے دوران کبیر کو سنبھالنے اور میرا ناشتہ بنانے تک۔

 

 

 


اداکارہ کی شیئر کی گئی پوسٹ کو مداحوں سمیت شوبز شخصیات کی جانب سے بھی خاصا سراہا جا رہا تھا تاہم اس موضوع پر رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے اداکارہ کی رائے کی مخالفت کرتے ہوئے تبصرہ کیا کہ مجھےخوشی ہے کہ آپ کے شوہر  یہ سب کر رہے ہیں لیکن اس میں فخر  کرنے والی کوئی خاص بات نہیں، میں اگر کام پر  یا بیمار ہوں تو میرے شوہر بھی بیٹے کو نہلاتے، ڈائپر  تبدیل کرواتے،کھانا کھلاتے اور  اسکول چھوڑنے تک جاتے ہیں اور انھیں یہ سب کرنا پسند ہے۔

 

اس میں فخر یا کوئی خاص بات نہیں :شرمیلا —اسکرین گریب


شرمیلا فاروقی کی جانب سے بعد ازاں انسٹا اسٹوری بھی شیئر کی گئی جس پر لکھا تھا کہ ماں کی طرح باپ بھی بچوں کی پرورش کے ذمہ دار ہوتے ہیں۔
ایک دوسری اسٹوری میں رکن سندھ اسمبلی نے لکھا کہ مرد بیٹے کا ڈائپر اور کپڑے تبدیل کرواتے ہوئے خاص کیوں ہو جاتا ہے، والدین کو  بچے کی ذمہ داریاں  بانٹنے کی ضرورت ہے۔

ماں کی طرح باپ بھی بچوں کی پرورش کے ذمہ دار ہوتے ہیں —اسکرین گریب

 

اسکرین گریب

 

 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM