ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

"  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.    UAE گولڈن جوبلی: گلوبل ولیج تصویری مقابلہ درہم 50,000 تک جیتنے کا موقع.    IMFکے ساتھ معاملات طے پا گئے ، معاہدہ اسی ہفتے ہو گا، شوکت ترین.    UET لاہور انڈرگریجویٹ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ.    Major progress in Lahore Police Anti-Drug Campaign.    "میرا ڈونا بلیسڈ ڈریم "کا پہلا ٹریلر جاری.   

شنایا کی موت نے ڈراماشائقین کو رلا دیا

مسرت ثمینہ
15 Jan, 2022

15 جنوری ، 2022

مسرت ثمینہ
15 Jan, 2022

15 جنوری ، 2022

شنایا کی موت نے ڈراماشائقین کو رلا دیا

post-title

مقبول ڈرامے’عشق لا‘ ہم ٹی وی پر نشر کیا جا رہا ہے اور 13 جنوری کو ڈرامے کی بارہویں قسط نشر کی گئی تھی، جس میں سجل علی کے کردار ’شنایا‘ کی موت ہو جاتی ہے۔
 ’عشق لا‘ کی تازہ قسط میں ڈرامے کی مرکزی اداکارہ سجل علی کے کردار ’شنایا‘ کی موت پر پاکستانی ڈراما شائقین افسردہ دکھائی دیے اور مداحوں نے اداکارہ کی موت کے مناظر کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔ڈرامے میں سجل علی ایک صحافی کا کردار ادا کرتی دکھائی دیتی ہیں جو کہ عام لوگوں کی مدد کرنے سمیت کئی اسکینڈلز سے پردہ اٹھاتی دکھائی دیتی ہیں۔سجل علی کو ڈرامے میں اذان سمیع خان کی اہلیہ کے طور پر دکھایا گیا ہے جو کہ ایک بااثر اور رعبدار شخص ہوتے ہیں۔
ڈرامے کی بارہویں قسط میں سجل علی ایک مغوی بچی کی والدہ کا پیچھا کرتے ہوئے ان جرائم پیشہ افراد کے پاس پہنچ جاتی ہے، جنہوں نے ایک اسکول کی بچی کو اغوا کر رکھا ہوتا ہے،والدہ اپنی مغوی بچی کو لینے پہنچتی ہیں، جنہیں ٹیکسی میں دیکھ کر سجل علی ان کا پیچھا کرتے ہوئے جرائم پیشہ افراد تک پہنچ جاتی ہیں اور چھپ کر ان کی ویڈیو بناتی ہیں،جرائم پیشہ افراد مغوی بچی کو چھوڑ کر روانہ ہوتے ہیں تو اس دوران سجل علی اپنا توازن برقرار نہیں رکھ پاتیں اور پھسلنے کی وجہ سے پتھروں کی آواز سن کر جرائم پیشہ افراد کو شک ہوجاتا ہے کہ کوئی ان کی ویڈیو یا تصاویر بنا رہا تھا۔

 

 

اگرچہ سجل علی وہاں سے بھاگنے میں کامیاب ہوجاتی ہیں مگر جرائم پیشہ افراد بھی گاڑی میں ان کا پیچھا کرتے ہوئے ایک سڑک پر ان کی گاڑی کو گولی مار کر سجل علی تک پہنچ جاتے ہیں اور تب تک ان کا شوہر اذان سمیع خان بھی وہاں پہنچ جاتا ہے۔اس سے قبل کہ سجل علی یعنی شنایا اپنے شوہر کے پاس پہنچ جائے جرائم پیشہ افراد ان پر گولیاں چلا دیتے ہیں اور شنایا علی گولیوں کا شکار بن جاتی ہیں،ڈرامے کی بارہویں قسط کے درمیان ہی سجل علی کے کردار شنایا کی موت کو دکھایا جاتا ہے۔
عشق لا میں شنایا کی موت کو دیکھ کر کئی ڈراما شائقین نے گہرے افسوس کا اظہار کیابعض لوگوں نے سجل علی کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ اگرچہ انہوں نے ڈرامے کی چند ہی قسطیں دیکھی ہیں مگر شنایا کی موت نے انہیں افسردہ کردیا۔
ڈراما شائقین کی طرح اذان سمیع خان نے بھی ڈرامے میں اپنی اہلیہ شنایا کی موت کے حوالے سے پوسٹ لکھی اور بتایا کہ ڈرامے میں شنایا نے ایک ایسی بہادر خاتون کا کردار ادا کیا جو دوسرے کمزور افراد کے حق کے لیے اٹھ کھڑی ہوئیں،اذان سمیع خان نے ڈرامے میں شنایا کی قبر کی تصویر بھی شیئر کی۔
 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM