ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

"  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.    UAE گولڈن جوبلی: گلوبل ولیج تصویری مقابلہ درہم 50,000 تک جیتنے کا موقع.    IMFکے ساتھ معاملات طے پا گئے ، معاہدہ اسی ہفتے ہو گا، شوکت ترین.    UET لاہور انڈرگریجویٹ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ.    Major progress in Lahore Police Anti-Drug Campaign.    "میرا ڈونا بلیسڈ ڈریم "کا پہلا ٹریلر جاری.   

پیٹرول قیمت اضافہ: حکومت نے عوام کو مہنگائی کا پیکج دیا ، شہبازشریف

ویب ڈیسک
05 Nov, 2021

05 نومبر ، 2021

ویب ڈیسک
05 Nov, 2021

05 نومبر ، 2021

پیٹرول قیمت اضافہ: حکومت نے عوام کو مہنگائی کا پیکج دیا ، شہبازشریف

post-title

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ا ضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرول نے 145 روپے لیٹر کی حد پار نہیں کی بلکہ موجودہ حکومت نے نالائقی، نااہلی، اور کرپشن کی ہر حد پار کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے سے زائد اضافہ مہنگائی میں اضافہ کرے گا۔ عوام کا زندہ رہنا محال ہوگیا ہے آئی ایم ایف کے حکم پر حکومت ابھی پٹرولیم لیوی بڑھا کر مہنگائی میں مزید اضافہ کرنے والی ہے جو ظلم ہے ۔
 شہبازشریف نے مزید کہا کہحکومت آئی ایم ایف سے بجلی کی قیمتیں بڑھانے کی شرط کے سامنے ڈھیر ہوچکی ہے ، اس طرح ملک نہیں چل سکتا حکومت نے عوام کو مہنگائی کا پیکج دیا ہے ، قوم پوچھ رہی ہے ، یہ اچھے دن لائے ہیں؟بھارت میں پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس اورقیمتیں کم جبکہ پاکستان میں بڑھ گئیں ، سری لنکا اور بنگلہ دیش میں ڈیزل کی قیمت پاکستان سے کم ہے مہنگائی کے ذریعے عوام کی جیبیں خالی کرنے سے ملک اور معیشت چل سکتی ہے، نہ ہی غریب کا گھرعوام اب صرف اس حکومت سے نجات کی دعائیں کررہی ہے، حکومت کا جانا ہی عوام کے لئے ریلیف بن چکا ہے نااہلی پر سرکاری افسران بدلے جارہے ہیں لیکن سب سے بڑی نااہلی، کرپشن پر عمران نیازی کرسی پر جمے ہوئے ہیں، کیوں؟ثابت ہوگیا کہ موجودہ حکومت عوام کو صرف تکلیف دے سکتی ہے، ریلیف اس کے بس کی بات نہیں موجودہ حکومت ’مرض بڑھتا گیا، جوں جوں دوا کی‘ کی تصویر بن چکی ہے۔
 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM