ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

"  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.    UAE گولڈن جوبلی: گلوبل ولیج تصویری مقابلہ درہم 50,000 تک جیتنے کا موقع.    IMFکے ساتھ معاملات طے پا گئے ، معاہدہ اسی ہفتے ہو گا، شوکت ترین.    UET لاہور انڈرگریجویٹ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ.    Major progress in Lahore Police Anti-Drug Campaign.    "میرا ڈونا بلیسڈ ڈریم "کا پہلا ٹریلر جاری.   

ریسکیو 1122 کی جانب سے پنجاب کالج کے عملے کو جان بچانے کی مہارتوں پر تربیت

ویب ڈیسک
30 Nov, 2021

30 نومبر ، 2021

ویب ڈیسک
30 Nov, 2021

30 نومبر ، 2021

ریسکیو 1122 کی جانب سے پنجاب کالج کے عملے کو جان بچانے کی مہارتوں پر تربیت

post-title

پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ (ریسکیو 1122) نے دوروزہ تربیتی پروگرام کے دوران پنجاب کالجز کے 60 فیکلٹی ممبران کو پاکستان لائف سیورز پروگرام کے تحت بطور ٹرینرز تربیت فراہم کی تاکہ وہ کمیونٹی کی سطح پر ہنگامی صورت حال میں ناخوشگوار حالات سے نمٹنے کے قابل ہو سکیں۔ پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ کے 14 ماسٹر ٹرینرز نے پنجاب کالج کے عملے کو تربیت دی جو اپنے ادارے کی تمام شاخوں میں دیگرفیکلٹی ممبران اور طلباء کو تربیت فراہم کریں گے۔

Res2


 

اس تربیتی سیشن کا اہتمام پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ کے کمیونٹی سیفٹی ونگ نے پنجاب کالج کے باہمی تعاون سے انکے ذیلی کیمپس 43E-1 غالب روڈ،گلبرگ لاہور میں کیا تھا۔ڈائریکٹرجنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر نے تربیتی سیشن کی صدارت کی جس میں ہیڈ آف کمیونٹی سیفٹی اینڈ انفارمیشن مس دیبا شہناز اختر، ترجمان ریسکیوپنجاب فاروق احمد، ڈائریکٹر پنجاب کالجز محمد عارف چوہدری، پرنسپل اقبال نذیر، مس حلیمہ سعدیہ اور دیگر ممبران نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہا کہ نوجوانوں خصوصاً تعلیمی اداروں کے لیے آن لائن تربیت حاصل کرنے کیلئے ریسکیو کیڈٹ کور (آر سی سی) اینڈرائیڈایپلیکیشن کا آغاز کیاگیا ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ریسکیو سروس اپنے کمیونٹی ٹریننگ پروگرام کے ذریعے پاکستان میں ایک محفوظ معاشرہ کے قیام کیلئے مکمل طور پرپُرعزم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان لائف سیورز پروگرام کا انتہائی اہم مشن زیادہ خون بہنے اوردل کادورہ پڑنے سے ہونے والی اموات اور معذوری کے بوجھ کو کم کرنے کیلے ایک کروڑ افراد کو تربیت فراہم کرنا ہے۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM