ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

"میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.    UAE گولڈن جوبلی: گلوبل ولیج تصویری مقابلہ درہم 50,000 تک جیتنے کا موقع.    IMFکے ساتھ معاملات طے پا گئے ، معاہدہ اسی ہفتے ہو گا، شوکت ترین.    UET لاہور انڈرگریجویٹ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ.    Major progress in Lahore Police Anti-Drug Campaign.    "میرا ڈونا بلیسڈ ڈریم "کا پہلا ٹریلر جاری.    "پاکستان ممکنہ بھارتی جارحیت کا دفاع کرنے کے لیے تیار ہے".   

ریسکیو 1122 عید میلادالنبی ﷺپر ہائی الرٹ رہے گی: ڈی جی ریسکیو

عیزہ عمران
16 Oct, 2021

16 اکتوبر ، 2021

عیزہ عمران
16 Oct, 2021

16 اکتوبر ، 2021

ریسکیو 1122 عید میلادالنبی ﷺپر ہائی الرٹ رہے گی: ڈی جی ریسکیو

post-title

لاہور:ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیرنے ریسکیو ہیڈ کوارٹرز میں 12 ربیع الاول کے لیے ہنگامی انتظامات کے حوالے سے ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں تمام ہیڈ زآف ونگز نے شرکت کی۔
اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہا ہے کہ 12 ربیع الاول کو عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر ریسکیو سروس ہائی الرٹ رہے گی تاکہ فوری اور موثر ایمرجنسی رسپانس فراہم کیا جا سکے۔ 
انہوں نے کہا کہ 13000 سے زائد ریسکیوز کو پنجاب بھر میں تعینات کیا جائے گا تاکہ تین شفٹوں میں ایمرجنسی کور فراہم کیا جا سکے۔ 
انہوں نے کہا کہ عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر775 ایمبولینسز، 370 فائر وہیکلز اور ریسکیو گاڑیاں، 20 اسپیشلائزڈ گاڑیاں اور 900 موٹر بائیک ایمبولینسز بھی الرٹ رہیں گی۔
 اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی پی ای ایس ڈی ڈاکٹر رضوان نصیر نے عید میلاد النبی ﷺ کے اس خصوصی موقع پر اجتماعات، جلوسوں اور ریلیوں کو ایمرجنسی  فراہم کرنے کیلئے کیے گئے ہنگامی انتظامات کا جائزہ لیا۔
 انہوں نے آن لائن میٹنگ کے دوران تمام ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسران کو ہدایت کی کہ وہ عید میلاد النبی ﷺ کیلئے جامع ایمرجنسی میڈیکل کور کو یقینی بنائیں۔
 انہوں نے ریسکیورز کی چھٹیاں محدود کرتے ہوئیضلعی ایمرجنسی افسران سے کہا کہ وہ 12 ربیع الاول کو خصوصی ایمرجنسی ڈیوٹیاں تفویض کریں۔ انہیں بتایا گیا کہ عید کی تعطیلات کے دوران تقریبا  13000 ریسکیو رزاسٹرٹیجک مقامات پر تعینات کیے جائیں گے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال کی صورت میں فوری رسپانس  کو یقینی بنایا جا سکے۔
 انہوں نے یہ بھی بتایا کہ واٹرریسکیو اور COVID-19 کی ایمرجنسیز کا بروقت جواب دینے کیلئے خصوصی ریسکیو ٹیمیں تعینات کی جائیں گی۔
ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ کو بتایا گیا کہ تمام ریسکیورز تین شفٹوں میں پنجاب میں قائم 900کی پوائنٹس پر خصوصی فرائض سرانجام دیں گے جن میں 250 ایمرجنسی گاڑیاں اور 650 موٹر بائیک ایمبولینس سروس شامل ہیں۔ عید کے بڑے جلوسوں میں زیادہ سے زیادہ ایمرجنسی کور فراہم کرنے کیلئے خصوصی موبائل ریسکیو پوسٹیں بھی قائم کی گئی ہیں۔
اس موقع پر ہیڈ آف آپریشنز ایاز اسلم نے ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر کو ضلعی سطح پر دیگر متعلقہ ایجنسیوں اور اداروں کے ساتھ قریبی تعاون سے تیار کردہ ہنگامی منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ 

Screenshot 2021-10-16 164247

انہوں نے ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ کو آگاہ کیا کہ موبائل ریسکیو پوسٹوں کے ساتھ مرکزی جلوسوں کو ایمرجنسی کور فراہم کیا جائے گا جس میں ایمرجنسی گاڑیاں بشمول ریسکیو ایمبولینسز، فائر ٹینڈرز اور خصوصی گاڑیاں شامل ہوں گی۔
 انہوں نے بتایا کہ جلوسوں / اجتماعات کے اہم فوکل پرسنز کے ساتھ رابطہ بھیقائم کیا گیا ہے۔ تمام ضلعی ایمرجنسی افسران نے تمام تقریبات اور جلوسوں کے راستوں کی میپنگ کو حتمی شکل دے دی ہے۔
 ایاز اسلم نے مزید بتایا کہ ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ کا صوبائی مانیٹرنگ سیل بھی تمام اضلاع کی مانیٹرنگ اور ہدایات کی فراہمی، کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں مدد اور لاجسٹک سپورٹ کیلئے چوبیس گھنٹے آپریشنل رہے گا۔
ڈاکٹر رضوان نصیر نے شہریوں کو حضرت محمد مصطفی ﷺ کے یوم ولادت پر مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ ان کی انمول تعلیمات ساری انسانیت کیلئے ایک مشعل راہ ہیں۔ انہوں نے شہریوں سے درخواست کی کہ وہ نبی کریم ﷺکی تعلیمات پر عمل کریں۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM