ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

"میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.    UAE گولڈن جوبلی: گلوبل ولیج تصویری مقابلہ درہم 50,000 تک جیتنے کا موقع.    IMFکے ساتھ معاملات طے پا گئے ، معاہدہ اسی ہفتے ہو گا، شوکت ترین.    UET لاہور انڈرگریجویٹ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ.    Major progress in Lahore Police Anti-Drug Campaign.    "میرا ڈونا بلیسڈ ڈریم "کا پہلا ٹریلر جاری.    "پاکستان ممکنہ بھارتی جارحیت کا دفاع کرنے کے لیے تیار ہے".   

رواں سال 10کروڑ 05 لاکھ روپے سے زائد رقم پولیس ملازمین اور اہل خانہ کی فلاح و بہبود کے لئے خرچ کی جا چکی ہے

ویب ڈیسک
18 Oct, 2021

18 اکتوبر ، 2021

ویب ڈیسک
18 Oct, 2021

18 اکتوبر ، 2021

رواں سال 10کروڑ 05 لاکھ روپے سے زائد رقم پولیس ملازمین اور اہل خانہ کی فلاح و بہبود کے لئے خرچ کی جا چکی ہے

post-title

پولیس ویلفیئر گرانٹس:رواں سال 10کروڑ 05 لاکھ روپے سے زائد رقم پولیس ملازمین اور اہل خانہ کی فلاح و بہبود کے لئے خرچ کی جا چکی ہےپولیس ملازمین کی بچیوں کی شادی کے لئے 01 کروڑ 48 لاکھ روپے،تعلیمی وظائف کی مد میں 75 لاکھ 33 ہزار،شہید فنڈ میں 80 لاکھ روپے دیئے گئے*ڈسٹرکٹ ویلفیئر فنڈ سے مالی امداد کی مد میں03 کروڑ 18 لاکھ روپے سے زائد رقم،تدفین اخراجات کی مد میں 41 لاکھ50 ہزار روپے سپاہ میں تقسیم کی گئی **کورونا وبا سے متاثرہ پولیس ملازمین 70 لاکھ 50 ہزارروپے مالی امداد کے طور پر  دیئے گئے *شہر میں لا اینڈ آرڈر ڈیوٹی اور جرائم کی بیخ کنی میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر87 لاکھ 52 ہزار روپے سے زائد رقم تقسیم کی گئیکیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز:پولیس ملازمین اور اہل خانہ میں ویلفیئر گرانٹس کی چیک تقسیم کی تقریبسی سی پی اولاہور ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر  نے ویلفیئر گرانٹس کے چیک تقسیم کئےسکالر شپ،جہیز فنڈ، اور دیکھ بھال الاونس کی مد میں 81 لاکھ 19ہزار روپے سے زائد رقم تقسیم کی گئیعوام کی جان و مال کے تحفظ میں مصروف سپاہ اور ان کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے،سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگرلاہور18 اکتوبر2021:سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ لاہور پولیس ایک فیملی کی مانند ہے۔عوام کی جان و مال اور عزت کی حفاظت کے لئے مصروف عمل پولیس افسران،اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود ہمارا مشن ہے۔پولیس اہلکاروں کے بچوں کو تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے، ان کی بچیوں کی شادیوں کے لئے مالی معاونت باقاعدگی سے فراہم کی جارہی ہے جبکہ شہدا اور ریٹائرڈ ملازمین کے ورثا کی مالی مدد اور واجبات کی ادائیگی کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے۔سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے بتایا کہ رواں سال اب تک 10 کروڑ 05 لاکھ 11 ہزار روپے سے زائد رقم 3136 پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کے لئے خرچ کی جا چکی ہے۔تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس ملازمین کی بچیوں کی شادی کے لئے رواں سال 01 کروڑ 48 لاکھ روپے،تعلیمی وظائف کی مد میں 75 لاکھ 33 ہزار،شہید فنڈ میں 80 لاکھ روپے دیئے گئے۔اسی طرح ڈسٹرکٹ ویلفیئر فنڈ سے مالی امداد کی مد میں03 کروڑ 18 لاکھ روپے سے زائد رقم سپاہ میں تقسیم کی گئی۔کورونا وبا میں شہریوں کی حفاظت اور خدمات کی ادائیگی کے دوران متاثر ہونے والے پولیس ملازمین میں مالی امداد کی مد میں70 لاکھ 50 ہزار روپے دیئے گئے۔غلام محمود ڈوگر نے مزید کہا کہ شہر میں لا اینڈ آرڈر یقینی بنانے اور جرائم کی بیخ کنی میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر87 لاکھ 52 ہزار روپے سے زائد رقم پولیس افسران اور اہلکاروں میں تقسیم کی گئی۔پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ میں ویلفیئر گرانٹس کی رقوم کے چیک تقسیم کرنے کے تسلسل میں آج ایک تقریب کیپٹل سٹی پولیس ہیڈکوارٹر لاہور میں منعقد ہوئی۔سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر کے مہمان خصوصی تھے۔سی سی پی او لاہورغلام محمود ڈوگر نے 256 پولیس ملازمین اور ورثاء میں جہیز فنڈ،سکالر شپ اور مینٹیننس الاونس کی مد  میں مجموعی طور پر81 لاکھ  19 ہزار روپے سے زائد امدادی رقوم کے چیک تقسیم کئے۔تفصیلات کے مطابق پولیس ویلفیئر گرانٹس کے تحت جہیز فنڈز کی مد میں 20 پولیس اہلکاروں کی بچیوں کی شادی کے لئے 07 لاکھ 80 ہزار روپے،سکالرشپ کی مد میں 13 پولیس ملازمین کے بچوں کی تعلیم کے لئے 07 لاکھ 84 ہزار روپے سے زائد رقم جبکہ مینٹیننس الاونس کی مد میں 223 اہلکاروں کو 65 لاکھ 54 ہزار روپے سے زائد رقوم کے چیک دیئے گئے۔ویلفیئر گرانٹس کے چیک وصول کرنے والوں میں ڈولفن سکواڈ،پولیس ریسپانس یونٹ،ٹریفک سمیت مختلف پولیس یونٹس کے اہلکار اور ان کے اہل خانہ شامل ہیں۔سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ملازمین کے گروپ انشورنس،سکالرشپ،پینشن وجہیز فنڈ سمیت ویلفیئر سے متعلقہ معاملات میں راہنمائی کے لئےفوکل پرسنز مقرر کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ویلفئیر کیسز میں تاخیر ہر گز برداشت نہیں اورکسی بھی غفلت پر متعلقہ فوکل پرسن ذمہ دار ہوگا۔سی سی پی او لاہور نےکہا کہ پولیس کے بہادر اور جانثار جوانوں نے صوبائی دارالحکومت کے شہریوں اور املاک کی حفاظت کرتے ہوئے ہمیشہ قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔غلام محمود ڈوگر نے مزید کہا کہ انہیں فخر ہے کہ لاہور پولیس کے جوان محدود وسائل اور مشکل حالات میں بہترین فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM