ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

"  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.    UAE گولڈن جوبلی: گلوبل ولیج تصویری مقابلہ درہم 50,000 تک جیتنے کا موقع.    IMFکے ساتھ معاملات طے پا گئے ، معاہدہ اسی ہفتے ہو گا، شوکت ترین.    UET لاہور انڈرگریجویٹ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ.    Major progress in Lahore Police Anti-Drug Campaign.    "میرا ڈونا بلیسڈ ڈریم "کا پہلا ٹریلر جاری.   

رمیز راجہ ہمیں ماڈرن ڈے کرکٹ کھیلانا چاہتے ہیں: شاداب خان

Syed Asad Ali
09 Sep, 2021

09 ستمبر ، 2021

Syed Asad Ali
09 Sep, 2021

09 ستمبر ، 2021

رمیز راجہ ہمیں ماڈرن ڈے کرکٹ کھیلانا چاہتے ہیں: شاداب خان

post-title

لاہور:قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ سلیکشن کے حوالے سے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے وضاحت کر دی ہے۔
چیف سلیکٹر محمد وسیم نے چند روز قبل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا جس پر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔اب پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے آن لائن پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمیز راجہ (مجوزہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ) سے ملاقات ہوئی تھی جس میں وہ ہمیں بتانا چاہ رہے تھے کہ ہم نے کیسی کرکٹ کھیلنی ہے، رمیز راجہ ہمیں ماڈرن ڈے کرکٹ کھلانا چاہتے ہیں اور جارحانہ انداز میں کھیلتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا بابر اعظم اور میں بھی اسی کے حق میں ہیں کہ ہمیں ماڈرن ڈے کرکٹ کھیلنی ہے، ابھی رزلٹ نہیں مل رہے لیکن آگے اس کے رزلٹ بھی آئیں گے، ہمیں ماڈرن ڈے کرکٹ کا کلچر اپنانا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم سلیکشن پر بات کرتے ہوئے شاداب خان کا کہنا تھا کہ سلیکشن کے حوالے سے چیف سلیکٹر نے وضاحت کر دی ہے جبکہ بورڈ نے بھی ٹیم کے حوالے سے ہونے والی باتوں کی وضاحت گزشتہ روز کر دی ہے۔
اپنے حوالے سے بات کرتے ہوئے شاداب خان کا کہنا تھا مجھے انجریز کا سامنا رہا ہے جس کی وجہ سے میں اپنے ردھم کو برقرار نہیں رکھ سکا، اب میں نے بہت محنت کی ہے اور ردھم میں بھی ہوں، ٹیم کے لیے اچھا کروں گا۔
ایک سوال کے جواب میں شاداب خان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کی مین ٹیم آتی تو زیادہ مقابلے کی کرکٹ ہوتی اور ہمارے فینز بھی انہیں دیکھنا چاہتے ہیں لیکن یہ ٹیم بھی نیوزی لینڈ کی قومی ٹیم ہے، ہمیں اس سیریز سے ورلڈ کپ کی تیاری کرنی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم ماڈرن ڈے کرکٹ کی طرف جا رہے ہیں جس کے لیے ہمیں سب کی سپورٹ کی ضرورت ہے، ہم نے تینوں فارمیٹ کے لیے ٹاپ تھری میں جانا ہے جس کے لیے محنت کرنا پڑے گی۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM