ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

"  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.    UAE گولڈن جوبلی: گلوبل ولیج تصویری مقابلہ درہم 50,000 تک جیتنے کا موقع.    IMFکے ساتھ معاملات طے پا گئے ، معاہدہ اسی ہفتے ہو گا، شوکت ترین.    UET لاہور انڈرگریجویٹ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ.    Major progress in Lahore Police Anti-Drug Campaign.    "میرا ڈونا بلیسڈ ڈریم "کا پہلا ٹریلر جاری.   

جیلوں کا دورہ ، رپورٹ نے اہم راز کھول دیئے

مسرت ثمینہ
15 Jan, 2022

15 جنوری ، 2022

مسرت ثمینہ
15 Jan, 2022

15 جنوری ، 2022

جیلوں کا دورہ ، رپورٹ نے اہم راز کھول دیئے

post-title

جیل حکام نے تسلیم کیا ہے کہ محکمہ داخلہ کے دباؤ پرجہلم او ر میانوالی کے قیدیوں کو اڈیالہ جیل میں رکھا جاتا ہے جبکہ بھکر جیل کے قیدی نے انتظامیہ کو رقم منتقلی کے شواہد فراہم کیے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق جیلوں میں طاقتور طبقے کی من مانیوں اور قیدیوں سے پیسے لے کر  انہیں سہولیات فراہم کرنے کا انکشاف ہوا ہے،ڈی جی انسانی حقوق کی سربراہی میں جیلوں کا دورہ کرنے والی ٹیم نے اپنی رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جیل حکام نے تسلیم کیا کہ ان پر شدید سیاسی دباؤ ڈالا جاتا ہے، بااثر قیدیوں کو جہلم، میانوالی کی جیلوں سے محکمہ داخلہ کے دباؤ پر اڈیالہ جیل میں رکھے جانے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ میں یہ انکشاف بھی ہوا ہے کہ بھکر جیل کے قیدی نے جیل انتظامیہ کو رقوم منتقلی کے شواہد بھی فراہم کیے، قیدی کے بھائی نے جیل اردلی کو ایک لاکھ 40 ہزار دینےکے ثبوت دیے۔
رپورٹ کے مطابق جیل حکام انسانی حقوق سے واقفیت ہی نہیں رکھتے، جیل کے میٹنگ رجسٹر بھی قیدیوں کے ساتھ امتیازی سلوک کی نشاندہی کرتے ہیں، جیل حکام کی انسانی حقوق سے متعلق تربیت کی سفارش کی گئی ہے۔
یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ اعلیٰ حکام کو جیل دوروں پر جو سب اچھا دکھایا جاتا ہے لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہے۔
 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM