ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

"میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.    UAE گولڈن جوبلی: گلوبل ولیج تصویری مقابلہ درہم 50,000 تک جیتنے کا موقع.    IMFکے ساتھ معاملات طے پا گئے ، معاہدہ اسی ہفتے ہو گا، شوکت ترین.    UET لاہور انڈرگریجویٹ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ.    Major progress in Lahore Police Anti-Drug Campaign.    "میرا ڈونا بلیسڈ ڈریم "کا پہلا ٹریلر جاری.    "پاکستان ممکنہ بھارتی جارحیت کا دفاع کرنے کے لیے تیار ہے".   

ملک بھر میں بیشتر پیٹرول پمپس بند ہونے سے شہریوں کوشدید پریشانی

ویب ڈیسک
25 Nov, 2021

25 نومبر ، 2021

ویب ڈیسک
25 Nov, 2021

25 نومبر ، 2021

ملک بھر میں بیشتر پیٹرول پمپس بند ہونے سے شہریوں کوشدید پریشانی

post-title

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے  ہڑتال کے اعلان پر عمل درآمد شروع ہو گیا۔ ہڑتال کے بعد  ملک بھر میں بیشتر پیٹرول پمپس بند ہونے کی وجہ سے  شہریوں کوشدید دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ یاد رہے ڈیلرز منافع میں اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے، پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 25 نومبر سے پاکستان بھر میں ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔  ایسوسی ایشن کا مطالبہ ہے کہ ڈیلر مارجن 6 فیصد کیا جائے۔ پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے سیکریٹری نعمان بٹ کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سےمطالبات تسلیم نہیں کیئےگئے جس کے بعد آج (پیر)سے ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند رہیں گے۔یہ بھی یاد رہے  حکومت کی یقین دہانی کے بعد پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 5 نومبر کی ہڑتال کی کال واپس لی تھی۔ دریں اثناء  لاہور، کراچی، کوئٹہ، پشاور سمیت ملک بھر میں پیٹرول کی فراہمی روک دی گئی ہے جبکہ ملک کے مختلف شہروں میں گزشتہ رات سے پیٹرول بھروانے کے لیے پمپس کے باہر گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگی رہیں اور لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم بعض سرکاری اور نجی پمپس پر پیٹرول کی فراہمی جاری ہے۔ دوسری جانب ترجمان وزارت پٹرولیم کا کہنا ہے کہ تیل سپلائی میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ترجمان کے مطابق پٹرول پمپ ڈیلرز کے مارجن بڑھانے کے لئے کیس ای سی سی کو بھیجوا دیا گیاہے۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیز اور ڈیلرز کے مارجن میں مناسب اضافے کے لئے وزارت کوشاں ہے اور اس سلسلے میں وفاقی کابینہ کے ذریعے سے فیصلے کا امکان ہے۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM