ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

"  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.    UAE گولڈن جوبلی: گلوبل ولیج تصویری مقابلہ درہم 50,000 تک جیتنے کا موقع.    IMFکے ساتھ معاملات طے پا گئے ، معاہدہ اسی ہفتے ہو گا، شوکت ترین.    UET لاہور انڈرگریجویٹ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ.    Major progress in Lahore Police Anti-Drug Campaign.    "میرا ڈونا بلیسڈ ڈریم "کا پہلا ٹریلر جاری.   

 حضورﷺ اور دین کے نام پر ظلم کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے، وزیر اعظم

ویب ڈیسک
07 Dec, 2021

07 دسمبر ، 2021

ویب ڈیسک
07 Dec, 2021

07 دسمبر ، 2021

 حضورﷺ اور دین کے نام پر ظلم کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے، وزیر اعظم

post-title

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک میں اب سے جنہوں نے دین اور حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے نام پر کسی پر ظلم کیا اس کو چھوڑا نہیں جائے گا۔
اسلام آباد میں آنجہانی پریانتھا کمارا کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ سیالکوٹ کا واقعہ افسوسناک اور شرمناک ہے، ملک عدنان کی بہادری اور جرأت پر ہمیں فخر ہے، ایک بااخلاق شخص پوری فوج ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انسانوں کے معاشرے میں انصاف ہوتا ہے، جانوروں کے معاشرے میں کمزور کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی، رحمت اللعالمین ﷺ نے بنی نوع انسان کو ہمیشہ امن و بھائی چارے کا درس دیا ہے، جبکہ اب سے جنہوں نے دین اور حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے نام پر کسی پر ظلم کیا اس کو چھوڑا نہیں جائے گا۔

 

تقریب میں وفاقی وزرافوادچودھری، غلام سرورخان، حماداظہر، عمر ایوب، شیریں مزاری اور علی محمد خان، معاون خصوصی علامہ طاہراشرفی اورعثمان ڈار، سری لنکن شہری کوہجوم سےبچانےکی کوشش کرنیوالےملک عدنان، سری لنکن ہائی کمشنربھی تقریب میں شریک ہوئے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ججز، وکلا ایسے کیس ہی نہیں سنتے تو اس کا کون دفاع کرے گا، سانحہ اے پی ایس کے بعد ملک میں دہشت گردی کے خلاف غصہ آیا تھا، اس کے بعد پاکستان دہشت گردی کیخلاف جنگ جیتا، سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی نے پریا نتھا کمارا کی فیملی کے لیے ایک لاکھ ڈالراکٹھا کیا اور ہمیشہ فیملی کو تنخواہ بھی دی جائے گی۔

عمران خان نے کہا کہ پوری قوم عاشق رسول ﷺ ہے، ہمیں نبی ﷺ کی سیرت پر چلنا ہوگا، اگرہم نبی ﷺ کی سیرت کو پڑھ لیں تو کوئی بھی ایسی حرکتیں نہ کرے، اسی لیے ہم نے رحمت اللعامین اتھارٹی بنائی، ہمیں بچوں کونبی کی زندگی بارے بتانا ہوگا، ہمارے نبی دنیا کے سب سے عظیم انسان تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سری لنکن مینیجر کو بچانے کی کوشش کرنے والے شہری کے لیے تمغہ شجاعت کا اعلان

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان واحد ملک جواسلام کے نام پربنا تھا، اس طرح کی حرکتوں سے اوورسیزپاکستانی کسی کومنہ دکھانے کے قابل نہیں رہے، سانحہ سیالکوٹ ہجوم نے جو کچھ کیا بہت تکلیف ہوئی، ملک عدنان کوتمغہ شجاعت 23مارچ کودلوائیں گے۔ ایسے واقعات کو بھارت میں بہت اٹھایا جاتا ہے، بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت میں کسی کو گائے کا گوشت کھانے پر مار دیا جاتا ہے، بھارت میں ایسے واقعات دیکھ کرہمیں بہت تکلیف ہوتی ہے، بھارتی میڈیا جب ایسے واقعات دکھاتا ہے توکہتا ہے پاکستان میں بھی ایسا ہوتا ہے، پاکستان میں ایسا نہیں ہوتا اورجب تک میں زندہ ہوں انشااللہ ایسے واقعات نہیں ہونے دونگا۔
 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM