ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

"  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.    UAE گولڈن جوبلی: گلوبل ولیج تصویری مقابلہ درہم 50,000 تک جیتنے کا موقع.    IMFکے ساتھ معاملات طے پا گئے ، معاہدہ اسی ہفتے ہو گا، شوکت ترین.    UET لاہور انڈرگریجویٹ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ.    Major progress in Lahore Police Anti-Drug Campaign.    "میرا ڈونا بلیسڈ ڈریم "کا پہلا ٹریلر جاری.   

ڈھول ماسٹر پپو سائیں لاہور میں انتقال کر گئے

ویب ڈیسک
07 Nov, 2021

07 نومبر ، 2021

ویب ڈیسک
07 Nov, 2021

07 نومبر ، 2021

ڈھول ماسٹر پپو سائیں لاہور میں انتقال کر گئے

post-title

بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی ڈھول نواز ( ڈھولچی) پپو سائیں کینسر کے باعث علیل رہنے کے بعد اتوار کو لاہور میں انتقال کر گئے۔پپو سائیں کو  گزشتہ دو سالوں سے جگر کا عارضہ لاحق تھا اور  ایک مہینہ قبل طبیعت کی خرابی کے باعث پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ( پی کے ایل آئی) لایا گیا تھا۔مشہور ڈھول ماسٹر پپو سائیں گزشتہ کئی سالوں سے لاہور میں شاہ جمال دربار میں ڈھول کے ذریعے زائرین کی توجہ کا مرکز رہے۔ ان کی خدمات کے اعتراف میں دنیا بھر سے ایوارڈز و اعزازات سے نوازا گیا ۔ حکومت پاکستان کی جانب سے پپو سائیں کو تمغہ امتیاز بھی دیا گیا تھا۔ پپو سائیں نے امریکہ و یورپ سمیت دنیا بھر پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔یاد رہے ۔گزشتہ ماہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات پر وزیرِ ثقافت پنجاب میاں خیال احمد کاسترو نےپپو سائیں کی پی کے ایل آئی اسپتال میں عیادت کی تھی اور اس موقع پر صوبائی وزیرِ ثقافت نے پپو سائیں کو 2 لاکھ روپے کا چیک بھی پیش کیا تھا۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM