ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Prime Minister’s special aide Jamshed Cheema backs Qalandar Badshah.    "نیوزی لینڈ میں اتنی فورسز نہیں ہوں گی جتنی انہیں یہاں سیکیورٹی فراہم کی گئی".    Director General Punjab Emergency Department Regularized Services of 103 Rescuers.    CEO Vscopk Mian Afzal Javed distributes shields to participants.    "مشترکہ مقصد2021ء "کا انعقاد.    Awareness seminar against sexual harassment and violence against women organized by Lahore Police.    Police Challan shows involvement of Zahir Jaffer's father in the murder of Noor Mukadam.    Here’s Pak Boon, an elephant at the Taronga Zoo Sydney, enjoying a mud bath in the Australian sun.    Pakistan urges world to recognise new reality in Afghanistan.    CCPO Directs Officers to Conduct Surprise Visits of Police Stations.    SPA CEYLON outlet now in Lahore.    VALIENT PUNJAB RANGERS IN 65 WAR.   

ورلڈ کپ کیلئے ہیڈن پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ مقرر

ویب ڈیسک
13 Sep, 2021

13 ستمبر ، 2021

ویب ڈیسک
13 Sep, 2021

13 ستمبر ، 2021

ورلڈ کپ کیلئے ہیڈن پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ مقرر

post-title

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے آسٹریلوی کھلاڑی میتھیو ہیڈن اور جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر ورنن فلینڈر کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا کوچ بنایا ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ ہیڈن جارحانہ انداز کے پلئیر ہیں ،  فلینڈر کو جانتا ہوں وہ بھی اچھی ان پٹ دیں گے۔
رمیز راجہ نے کہا کہ کوئی بھی کلب ایک انٹرنیشنل کرکٹر دے گا بورڈ اس کلب کا سارا خرچ  اٹھائے گا ،  ویمن کرکٹرز کا بھی پے اسکیل اوپر لے کر جائیں گے ۔نو منتخب چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ بھارت سے کھیلنے کے لیے اس کے پیچھے نہیں بھاگیں گے،  پاک بھارت کرکٹ ابھی تو ناممکن ہے، ہمیں بھی کھیلنے کی جلدی نہیں، کھیلوں کے معاملات سیاست کی وجہ سے دور چلے گئے۔
رمیز راجہ نے کہا کہ مصباح الحق اور  وقار یونس کے استعفوں کی منظوری پچھلے بورڈ نے کی، اگر میں بھی ہوتا تو ان ہی لائنز پر سوچتا۔انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کیخلاف ہوم سیریز میں ڈی آر ایس کا نہ ہونا مجھے بھی برا لگا، میں اس پر ضرور بات کروں گا، میں نے ٹیم میں تبدیلی نہیں کی اس بات میں کوئی صداقت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں سے بات ہوئی ہیاور بتایا ہے کہ ماڈل کونسا اپنانا ہے،  پاکستان ٹیم کی سمت کو ٹھیک کرنا ہے، میری خواہشات تو بہت ہیں کہ پاکستان ٹیم سب سے بہتر ہوجائے، ہمیں تکنیک کو بہتر کر کے بیخوف رویہ اپنانا ہے۔رمیز راجہ نے کہا کہ سلیکشن کے معاملے میں تسلسل لانا ہے، پچز کا بہت برا حال ہے، پچز پر ہم نے کام نہیں کیا۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی سے متعلق یہ کہوں گا کہ جو ٹیم منتخب کی ہے اس کو سپورٹ کرنا ہے، ہمیں نوجوانوں کے ساتھ چانس لینا ہے ، ورلڈ کپ 1992 میں معین خان اور  مشتاق احمد  وغیرہ 20، 21 سال کے تھے ،  ہمارے ہاں سب سے زیادہ ورلڈ کپ ٹیم پر ڈسکس ہوا۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM