ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

"  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.    UAE گولڈن جوبلی: گلوبل ولیج تصویری مقابلہ درہم 50,000 تک جیتنے کا موقع.    IMFکے ساتھ معاملات طے پا گئے ، معاہدہ اسی ہفتے ہو گا، شوکت ترین.    UET لاہور انڈرگریجویٹ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ.    Major progress in Lahore Police Anti-Drug Campaign.    "میرا ڈونا بلیسڈ ڈریم "کا پہلا ٹریلر جاری.   

وائس ایڈمرل فیصل رسول لودھی کی وائس چیف آف دی نیول اسٹاف کے عہدے پر تعیناتی

ویب ڈیسک
03 Sep, 2021

03 ستمبر ، 2021

ویب ڈیسک
03 Sep, 2021

03 ستمبر ، 2021

وائس ایڈمرل فیصل رسول لودھی کی وائس چیف آف دی نیول اسٹاف کے عہدے پر تعیناتی

post-title

اسلام آباد: ترجمان پاک بحر یہ کے مطابق  وائس ایڈمرل فیصل رسول لودھی نے 1986 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔   ترجمان پاک بحریہ کے مطابق فیصل رسول لودھی کمانڈ اور اسٹاف کی متعدد اہم ذمہ داریوں کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ا پنے کیریئر کے دوران وائس ایڈمرل فیصل رسول لودھی فلیگ آفیسر سی ٹریننگ، نیول سیکریٹری، ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (آپریشنز)، کمانڈر کوسٹ اور کمانڈر کراچی کے ساتھ ساتھ وزارت دفاع میں اہم ذمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں۔  ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وائس ایڈمرل فیصل رسول لودھی پاکستان نیوی وار کالج لاہور، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد، رال کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز برطانیہ اور نیول کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج سے فارغ التحصیل ہیں۔ ایڈمرل فیصل رسول لودھی نے برطانیہ سے انٹرنیشل سیکیورٹی اینڈ اسٹریٹجک اسٹڈیز میں ماسٹرز ڈگری بھی حاصل کی۔ لودھی اس وقت نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں چیف آف اسٹاف کے عہدے پر تعینات ہیں۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM