ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

"  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.    UAE گولڈن جوبلی: گلوبل ولیج تصویری مقابلہ درہم 50,000 تک جیتنے کا موقع.    IMFکے ساتھ معاملات طے پا گئے ، معاہدہ اسی ہفتے ہو گا، شوکت ترین.    UET لاہور انڈرگریجویٹ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ.    Major progress in Lahore Police Anti-Drug Campaign.    "میرا ڈونا بلیسڈ ڈریم "کا پہلا ٹریلر جاری.   

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو دھمکی آمیز جعلی پوسٹ بھارت سے جنریٹ ہوئیں: وزیر اطلاعات

سید اسد علی
22 Sep, 2021

22 ستمبر ، 2021

سید اسد علی
22 Sep, 2021

22 ستمبر ، 2021

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو دھمکی آمیز جعلی پوسٹ بھارت سے جنریٹ ہوئیں: وزیر اطلاعات

post-title

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان منسوخ کرنے سے متعلق حقائق سامنے لے آئے۔وزیر داخلہ شیخ رشید کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو دھمکی آمیز جعلی پوسٹ بھارت سے جنریٹ ہوئیں، ایک ای میل آئی ڈی حمزہ آفریدی کے نام سے بنائی گئی، اسی آئی ڈی سے 15 منٹ بعد ای میل کی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ ای میل وی پی این لگا کر بھارت سے بھیجی گئی تھی، وی پی این کی لوکیشن سنگاپور کی لگائی گئی تاکہ بھارت کی لوکیشن معلوم نہ ہو سکے، جو ڈیوائس نیوزی لینڈ کرکٹ کو تھریٹ دینے کے لیے استعمال ہوئی وہ بھارت کی تھی، اوم پرکاش مشرا نے ممبئی سے اس ڈیوائس کو استعمال کیاتھا۔
انہوں نے کہا کہ جس ڈیوائس سے ای میل کی گئی اس میں 13 ای میل آئی ڈیز ہیں، تمام ای میلز انڈین فلم انڈسٹری اور ڈراموں کے ناموں پر بنائی گئی ہیں، لیکن اس بار جان بوجھ کر حمزہ آفریدی کے نام سے ای میل آئی ڈی جنریٹ کی گئی۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ 19 اگست کو احسان اللہ احسان کے نام سے فیس بک پر جعلی پوسٹ کے ذریعے نیوزی لینڈ کی ٹیم کو ٹارگٹ کرنے کی دھمکی دی گئی، پوسٹ میں لکھا گیا تھا کہ نیوزی لینڈ ٹیم کو پاکستان نہیں جانا چاہیے، داعش حملہ کرے گی۔
انہوں نے بتایا کہ سنڈے گارجین میں نندن مشرا نے آرٹیکل لکھا جس میں لکھا تھا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم پر پاکستان میں حملہ ہو سکتا ہے، سنڈے گارجین میں خبر احسان اللہ احسان کی پوسٹ سے لی گئی، بھارتی صحافی ابھی نندن مشرا کے افغانستان کے سابق نائب صدر امراللہ صالح سے بہت قریبی تعلقات ہیں۔


 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM