ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

"  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.    UAE گولڈن جوبلی: گلوبل ولیج تصویری مقابلہ درہم 50,000 تک جیتنے کا موقع.    IMFکے ساتھ معاملات طے پا گئے ، معاہدہ اسی ہفتے ہو گا، شوکت ترین.    UET لاہور انڈرگریجویٹ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ.    Major progress in Lahore Police Anti-Drug Campaign.    "میرا ڈونا بلیسڈ ڈریم "کا پہلا ٹریلر جاری.   

پراسرار کھچڑی : چور موقع واردات پرگرفتار

مسرت ثمینہ
14 Jan, 2022

14 جنوری ، 2022

مسرت ثمینہ
14 Jan, 2022

14 جنوری ، 2022

پراسرار کھچڑی : چور موقع واردات پرگرفتار

post-title

پڑوسی ملک بھارت میں ہر گزرتے دن کے ساتھ عجیب و غریب واقعات پیش آتے ہیں جوکہ کافی حیران کُن ہوتے ہیں، اب حال ہی میں بھارت میں کھچڑی کی وجہ سے چور پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست آسام میں چوری کا انوکھا واقعہ اُس وقت پیش آیا کہ جب چور کو واردات کے دوران بھوک لگی اور وہ اپنے لیے کھچڑی پکانے لگا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسام کے ایک گھر میں چوری کا دلچسپ واقعہ دیکھنے کو ملا کہ جب گھر کے مالکان گھر سے دور تھے اور چور اُن کے گھر میں گُھس گیاواردات کے دوران چور کو بھوک لگنے لگی اور وہ چوری چھوڑ کر کچن میں جاکر کھچڑی پکانے لگا، جیسے ہی کچن سے برتنوں کی آواز آئی تو پڑوسیوں کو معلوم ہوا کہ گھر میں چور گُھس آیا ہے۔
چور کو کھچڑی پکانا اس قدر مہنگی پڑی کہ پولیس نے موقع پر آکر اُسے گرفتار کرلیا تاہم بعدازاں پولیس نے بھوکے چور کو گرما گرم کھانا بھی پیش کیا تاکہ وہ اپنا پیٹ بھر سکے۔
دوسری جانب بھارتی پولیس نے یہ خبر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی اور لکھا کہ ’کھچڑی ویسے تو بہت مفید ہے لیکن واردات کے دوران کھچڑی پکانا نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔‘اس خبر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM