ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

"میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.    UAE گولڈن جوبلی: گلوبل ولیج تصویری مقابلہ درہم 50,000 تک جیتنے کا موقع.    IMFکے ساتھ معاملات طے پا گئے ، معاہدہ اسی ہفتے ہو گا، شوکت ترین.    UET لاہور انڈرگریجویٹ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ.    Major progress in Lahore Police Anti-Drug Campaign.    "میرا ڈونا بلیسڈ ڈریم "کا پہلا ٹریلر جاری.    "پاکستان ممکنہ بھارتی جارحیت کا دفاع کرنے کے لیے تیار ہے".   

کل سے 80 سے 90 فیصد پیٹرول پمپس بند ہوں گے

ویب ڈیسک
24 Nov, 2021

24 نومبر ، 2021

ویب ڈیسک
24 Nov, 2021

24 نومبر ، 2021

کل سے 80 سے 90 فیصد پیٹرول پمپس بند ہوں گے

post-title

لاہور: پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے عہدےداروں کا کہنا ہے کہ لاہور میں 400 کے قریب پمپس ہیں جن میں سے تقریباً 90 فیصد کل سے بند ہوں گے اور مطالبات پورے ہونے تک ہڑتال جاری رہے گی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری انفارمیشن خواجہ عاطف نے کہا کہ ہم نے 5 تاریخ کو ہڑتال کا اعلان کیا تھا، یقین دہانی پر ہڑتال مؤخر کی لیکن حکومت نے بیک آؤٹ کیا، اب ہم نےکل کےلیے ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

خواجہ عاطف نے کہا کہ منافعے کے موجودہ مارجن میں ہمارے لیے کاروبار کرنا مشکل ہوگیا ہے، ہمارا اتنا تو حق ہےکہ پلّے سے کھانےکی بجائے کاروبار ہی بند کردیں۔

سیکرٹری انفارمیشن نے مزید کہا کہ سارا پاکستان  پیٹرولیم ایسوسی ایشن نے چلانے کا تو ٹھیکہ نہیں لیا، آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن اور ہماری ایسوسی ایشن الگ ہے، لاہور میں 400 کے قریب پیٹرول پمپس ہیں، کل سے 80 سے 90 فیصد پیٹرول پمپس بند ہوں گے، ہم اس وقت مائنس میں جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں پیٹرول اور ڈیزل کی 30 لاکھ لیٹر روزانہ کی کھپت ہے،جتنی دیر ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے کاروبار  شروع نہیں کریں گے، ہم چاہتےہیں کہ لائسنس کینسل کریں، ہماری 80 فیصد کمیونٹی یہ بزنس نہیں کرناچاہتی۔

اس موقع پر پیٹرول پمپس ایسوسی ایشن کے رہنما نے اعلان کیا کہ کل صبح 6 بجے سے پیٹرول پمپس بند ہوں گے،  تمام ایسوسی ایشنز  ہڑتال پر متفق ہیں۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM