ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Major progress in Lahore Police Anti-Drug Campaign.    "میرا ڈونا بلیسڈ ڈریم "کا پہلا ٹریلر جاری.    "پاکستان ممکنہ بھارتی جارحیت کا دفاع کرنے کے لیے تیار ہے".    Paperless driving license system is going to be introduced in Punjab.    Foolproof Security on the eve of Urs of Data Ali Hajveri (RA) and Chehlum of Hazrat Imam Hussain (AS).    "سب کو بتانا مرشد آئے تھے، "عثمان مرزا کے تیور نہ بدلے.    "اپنے لیے اپنے ملک کیلیے ویکسین لگوائیں"،شیخ رشید کی قوم سے اپیل.    MoU signed between Punjab Hepatitis Control Program, Ferozsons Laboratories Limited and Inspectorate of Prisons.    Pakistan and Austria FMs meet in New York.    Prime Minister’s special aide Jamshed Cheema backs Qalandar Badshah.    "نیوزی لینڈ میں اتنی فورسز نہیں ہوں گی جتنی انہیں یہاں سیکیورٹی فراہم کی گئی".    Director General Punjab Emergency Department Regularized Services of 103 Rescuers.    CEO Vscopk Mian Afzal Javed distributes shields to participants.    "مشترکہ مقصد2021ء "کا انعقاد.   

محکمہ خوراک اور فلور ملز کے درمیان سرد جنگ غریب پر بھاری پڑ گئی

Syed Asad Ali
09 Sep, 2021

09 ستمبر ، 2021

Syed Asad Ali
09 Sep, 2021

09 ستمبر ، 2021

محکمہ خوراک اور فلور ملز کے درمیان سرد جنگ غریب پر بھاری پڑ گئی

post-title

لاہور:پنجاب میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 30 روپے مہنگا کر دیا گیا جس کے بعد فی کلو قیمت 65روپے تک جا پہنچی۔
محکمہ خوراک اور فلور ملز کے درمیان سرد جنگ غریب پر بھاری پڑ گئی، 20 کلو آٹے کا تھیلا مزید 30روپے مہنگا ہو گیا، آٹے کی فی کلو قیمت 65روپے تک جا پہنچی جبکہ فلور ملز مالکان نے آٹے کی قیمت میں مزید اضافے کا عندیہ دیدیا۔
مارکیٹ میں 20کلو آٹے کا تھیلا 1230 روپے میں دستیاب ہے، گندم کی سرکاری قیمت 1875 روپے فی من مقرر کی گئی ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں گندم 2230 روپے فی من میں فروخت ہو رہی ہے۔
ادھر پنجاب میں ہونے والی خود ساختہ مہنگائی پر رپورٹ وزیر اعظم پاکستان کو پیش کر دی گئی۔ رپورٹ کی تفصیلات منظر عام پر آ گئیں ۔ گزشتہ ایک سال میں 7 اشیا خورونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہوا۔
نرخ مقرر کرنے کے باوجود مارکیٹ میں فی کلو چینی کے ریٹ میں 22فیصد اضافہ ہوا۔ 85روپے کلو سے ریٹ بڑھتا بڑھتا 104روپے فی کلو تک جا پہنچا۔ 20کلو آٹے کا تھیلا 25 فیصد مہنگا ہوا، ایک سال قبل ریٹ 860 روپے تھا جو بڑھ کر 1060 روپے ہوگیا۔
مارکیٹ میں گھی کی قیمتوں میں 23 فیصد اضافہ ہوا۔ ریٹ230روپے سے 284روپے فی کلو تک جا پہنچا۔ چکن 164 روپے کلو سے بڑھ کر 274 روپے کلو ہوا۔ ایک سال میں قیمت 65 اعشاریہ 2 فیصد بڑھی۔
فارمی انڈے 37فیصد تک مہنگے ہوئے ، 118 روپے درجن سے بڑھتے بڑھتے 162 روپے فی درجن ہو گئے۔ پیاز کے ریٹس 22فیصد تک اوپر گئے۔ مسور کی دال 21 فیصد تک مہنگی ہوئی۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM