ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

"میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.    UAE گولڈن جوبلی: گلوبل ولیج تصویری مقابلہ درہم 50,000 تک جیتنے کا موقع.    IMFکے ساتھ معاملات طے پا گئے ، معاہدہ اسی ہفتے ہو گا، شوکت ترین.    UET لاہور انڈرگریجویٹ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ.    Major progress in Lahore Police Anti-Drug Campaign.    "میرا ڈونا بلیسڈ ڈریم "کا پہلا ٹریلر جاری.    "پاکستان ممکنہ بھارتی جارحیت کا دفاع کرنے کے لیے تیار ہے".   

جی سی یو یوتھ ریفرنڈم میں اکثریت کاسنگل نیشنل کریکولم کی حمایت میں ووٹ

ویب ڈیسک
22 Nov, 2021

22 نومبر ، 2021

ویب ڈیسک
22 Nov, 2021

22 نومبر ، 2021

جی سی یو یوتھ ریفرنڈم میں اکثریت کاسنگل نیشنل کریکولم کی حمایت میں ووٹ

 گورنمنٹ کالج یونیورسٹی (جی سی یو)لاہور کی ڈیبیٹنگ سوسائٹی نے پہلے آل پاکستان سمٹ آف سٹوڈنٹ سوسائٹیز کے شرکاء کے درمیان سنگل نیشنل کریکولم پر یوتھ ریفرنڈم کرایا، جس کے نتائج کے مطابق، ملک کے تقریباً 60 فیصد نوجوانوں کا خیال ہے کہ ایک قومی نصاب تعلیم کے نظام میں سماجی و اقتصادی تفاوت کو کم کرنے میں مدد دے گا۔اس موقع پر جی سی یو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کا کہنا تھاکہ اس ریفرنڈم کا بنیادی مقصد نئے متعارف کرائے گئے سنگل نیشنل کریکولم کے بارے میں نوجوانوں کی رائے کا اندازہ لگانا تھا۔ریفرنڈم 442 طلباء نے حصہ لیا۔ یفرنڈم میںجب طلباء سے پوچھا گیا کہ کیا ایک قومی نصاب تعلیمی نظام کی سماجی و اقتصادی تفاوت کو کم کرنے میں مدد کرے گا۔  59.95% رائے دہندگان نے ہاں میں جواب دیا، 34.61% نے نہیں کہا جب کہ 5.42% نے کہا کی میں نے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ دوسرے ایجنڈے میں، یہ استفسار کیا گیا کہ کیا ووٹرز کو یقین ہے کہ کیا سنگل نیشنل کریکولم پاکستان کے تعلیمی نظام کو بین الاقوامی معیار کی تعلیم کے ساتھ مقابلہ کرنے میں مدد کرے گا۔  44.79% نے کہا ہاں ، 45.47% نے کہا نہیں جبکہ 9.50% نے کوئی رائے نہیں دی۔ تیسرا سوال اقلیتوں اور خواتین کی نمائندگی پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ سوال تھا کہ کیا واحد قومی نصا کا انتخاب ثقافتی طور پر مناسب تھا۔  54.07% نے ہاں کہا، 35.06% نے نہیں کہا جبکہ 10.85% غیر یقینی تھے۔ چوتھا ایجنڈا قومی اتحاد پر مرکوز تھا۔  اس سوال میں  استفسار کیا کہ کیا ووٹرز کو یقین ہے کہ سنگل۔نیشنل کریکولم کی وجہ سے قومی اتحاد میں اضافہ ہوگا۔  63.10٪ نے ہاں کہا، 28.95٪ نے نہیں کہا، اور 7.91٪ غیر یقینی رہے۔ وائس چانسلر نے طلباء ایزا قمر، حمزہ جلیل، نعمان احسان، اریشہ احسان اور احتشام چٹھہ کی محنت کو سراہا جنہوں نے اس ریفرنڈم کو ممکن بنانے کے لیے انتھک محنت کی۔  ان لوگوں نے بیلٹ پیپرز کو ڈیزائن کیا، ووٹرز کو متحرک کیا، ووٹوں کی گنتی کی اور غیرمتزلزل کارکردگی اور لگن کے ساتھ نتائج کو مرتب کیا۔یاد رہے سمٹ میں 32 سے زائد یونیورسٹیوں کے طلباء نے شرکت کی۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM