ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

"  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.    UAE گولڈن جوبلی: گلوبل ولیج تصویری مقابلہ درہم 50,000 تک جیتنے کا موقع.    IMFکے ساتھ معاملات طے پا گئے ، معاہدہ اسی ہفتے ہو گا، شوکت ترین.    UET لاہور انڈرگریجویٹ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ.    Major progress in Lahore Police Anti-Drug Campaign.    "میرا ڈونا بلیسڈ ڈریم "کا پہلا ٹریلر جاری.   

لتا منگیشکرآئی سی یو میں داخل:صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل

مسرت ثمینہ
15 Jan, 2022

15 جنوری ، 2022

مسرت ثمینہ
15 Jan, 2022

15 جنوری ، 2022

لتا منگیشکرآئی سی یو میں داخل:صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل

post-title

 حال ہی میں لتا منگیشکر کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد اُنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا تھا، دیگر ٹیسٹ کروانے کے بعد گلوکارہ میں نمونیا کی بھی تشخیص ہوگئی تھی
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کا علاج کرنے والے ڈاکٹر پریت نے گلوکارہ کی صحت سے متعلق اہم معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب مزید انتہائی نگہداشت وارڈ (آئی سی یو) میں ہی رہیں گی،عالمی وبا کورونا وائرس اور نمونیا کی وجہ سے ہسپتال میں داخل لتا منگیشکر کو مزید انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
ڈاکٹر پریت نے کہا کہ ’ہمیں انتظار کرنا اور دیکھنا ہے کہ لتا منگیشکر کی صحت میں کس حد تک بہتری آرہی ہے۔اُنہوں نے گلوکارہ کے چاہنے والوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’ان کی صحت یابی کے لیے دعا کریں۔‘
واضح رہے کہ گلوکارہ کے کورونا میں مبتلا ہونے اور آئی سی یو میں داخل ہونے پر مداح تشویش میں مبتلا ہوگئے تھے اور ان کی صحت کے حوالے سے پریشان تھےبعد ازاں ان کی بھانجی کا کہنا تھا کہ ’دی دی اس وقت بالکل بہتر ہیں، وہ ایک فائٹر اور فاتح ہیں اور اسی سے ہم انہیں اتنے برسوں سے جانتے ہیں،ساتھ میں انہوں نے گلوکارہ کی صحتیابی کے لیے دعا کرنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔
 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM