ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

"  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.    UAE گولڈن جوبلی: گلوبل ولیج تصویری مقابلہ درہم 50,000 تک جیتنے کا موقع.    IMFکے ساتھ معاملات طے پا گئے ، معاہدہ اسی ہفتے ہو گا، شوکت ترین.    UET لاہور انڈرگریجویٹ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ.    Major progress in Lahore Police Anti-Drug Campaign.    "میرا ڈونا بلیسڈ ڈریم "کا پہلا ٹریلر جاری.   

لاہور: مہاراجہ رنجیت سنگھ کا مجسمہ توڑنے والے ملزم کی ضمانت منظور

ویب ڈیسک
20 Aug, 2021

20 اگست ، 2021

ویب ڈیسک
20 Aug, 2021

20 اگست ، 2021

لاہور: مہاراجہ رنجیت سنگھ کا مجسمہ توڑنے والے ملزم کی ضمانت منظور

post-title

 

 

لاہور کی مقامی عدالت نے شاہی قلعے میں نصب مہاراجہ رنجیت سنگھ کا مجسمہ توڑنے کے مقدمے میں ملزم کی ضمانت منظور کر لی۔

ملزم محمد رضوان کو اس کی درخواست ضمانت پر سماعت کے لیے ضلع کچہری عدالت میں پیش کیا گیا۔

سماعت کے دوران کیس کے تفتیشی افسر بھی ریکارڈ کے ہمراہ پیش ہوئے اور ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا کی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ حسن سرفراز چیمہ نے کہا کہ ملزم پر لگائی گئی دفعات قابل ضمانت ہیں۔

عدالت نے ملزم کی ضمانت کی درخواست منظور کر کے 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہائی کا حکم دے دیا۔

 

یاد رہے کہ 17 اگست کو لاہور کے شاہی قلع میں نصب برصغیر سے قبل کے پنجاب کے سابق مہاراجہ رنجیت سنگھ کے مجسمے کو توڑنے والے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا تھا۔

ملزم کی جانب سے رنجیت سنگھ کے مجسمے کو توڑنے کی ویڈیو 17 اگست کو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس کے بعد کیپیٹل سٹی پولیس افسر (سی سی پی او) لاہور غلام محمود ڈوگر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔

سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کی جانب سے نوٹس لیے جانے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم رضوان کو گرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے ہتھوڑوں سے شاہی قلع میں نصب مجسمے کو توڑ کر اسے نقصان پہنچایا تھا۔

 

اس واقعے سے قبل بھی رنجیت سنگھ کے مجسمے کو 2019 میں توڑا گیا تھا۔

اگست 2019 میں بھی دو ملزمان نے شاہی قلعے میں دیگر لوگوں کی موجودگی میں ہتھوڑوں سے رنجیت سنگھ کے مجسمے پر حملہ کرکے اسے توڑ دیا تھا۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM