ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Foolproof Security on the eve of Urs of Data Ali Hajveri (RA) and Chehlum of Hazrat Imam Hussain (AS).    "سب کو بتانا مرشد آئے تھے، "عثمان مرزا کے تیور نہ بدلے.    "اپنے لیے اپنے ملک کیلیے ویکسین لگوائیں"،شیخ رشید کی قوم سے اپیل.    MoU signed between Punjab Hepatitis Control Program, Ferozsons Laboratories Limited and Inspectorate of Prisons.    Pakistan and Austria FMs meet in New York.    Prime Minister’s special aide Jamshed Cheema backs Qalandar Badshah.    "نیوزی لینڈ میں اتنی فورسز نہیں ہوں گی جتنی انہیں یہاں سیکیورٹی فراہم کی گئی".    Director General Punjab Emergency Department Regularized Services of 103 Rescuers.    CEO Vscopk Mian Afzal Javed distributes shields to participants.    "مشترکہ مقصد2021ء "کا انعقاد.    Awareness seminar against sexual harassment and violence against women organized by Lahore Police.    Police Challan shows involvement of Zahir Jaffer's father in the murder of Noor Mukadam.    Here’s Pak Boon, an elephant at the Taronga Zoo Sydney, enjoying a mud bath in the Australian sun.    Pakistan urges world to recognise new reality in Afghanistan.   

لاہور پولیس شہر کو عادی و جرائم پیشہ گداگروں سے پاک کرنے کے لئے متحرک

سید اسد علی
15 Sep, 2021

15 ستمبر ، 2021

سید اسد علی
15 Sep, 2021

15 ستمبر ، 2021

لاہور پولیس شہر کو عادی و جرائم پیشہ گداگروں سے پاک کرنے کے لئے متحرک

post-title

لاہور: پولیس شہر کو عادی و جرائم پیشہ گداگروں سے پاک کرنے کے لئے متحرک،1115 ملزمان گرفتار،مقدمات درج ۔سٹی ٹریفک پولیس نے بھی سڑکوں پر ٹریفک میں خلل ڈالنے والے پیشہ ور بھاریوں کے خلاف51 مقدمات  درج کر لئے ۔
سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگرکا کہنا ہے کہ گداگر بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو،نشے کے عادی گداگروں کو بیگرز ہومز میں بجھوایا جارہا ہے۔
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر پیشہ ور گداگروں کیخلاف لاہور پولیس کا کریک ڈاون تیزی سے جاری ہے۔سی سی پی او لاہورغلام محمود ڈوگر نے گذشتہ دنوں اعلی سطح کے اجلاس میں اس مقصد کے لئے لاہور پولیس کے مختلف یونٹس اور دیگر اداروں پر مشتمل خصوصی ٹیمیں تشکیل دی تھیں جنہوں نے کاروائی کا آغاز کرتے ہوئے عادی اورجرائم پیشہ بھکاریوں کے خلاف چار روز میں 968 مقدمات درج کرکے 1115 ملزمان کوگرفتار کر لیا ہے۔
ترجمان لاہور پولیس کے مطابق سٹی ڈویژن میں 250،کینٹ ڈویژن میں 146،سول لائنز میں 214،اقبال ٹان ڈویژن میں 172،صدر ڈویژن میں 182 جبکہ ماڈل ٹان ڈویژن میں 161 مقدمات درج کئے گئے۔
مزید براں سٹی ٹریفک پولیس نے بھی سڑکوں اور ٹریفک سگنلز پر ٹریفک کے بہاو میں خلل ڈالنے والے پیشہ ور بھاریوں کے خلاف51 مقدمات  درج کر لئے۔
ترجمان لاہور پولیس کے مطابق گداگروں کی پشت پناہی کرنے والے منظم گروہ کو پکڑنے کیلئے سی آئی اے نے بھی کام کرنا شروع کردیا ہے۔سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے ڈویژنل ایس پیز کو گداگری پر زیروٹولرنس اپنانے کی ہدایت کی ہے۔غلام محمود ڈوگر کی ہدایات کی روشنی میں گداگری کے جرم میں پکڑے جانے والے بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو جبکہ نشے کے عادی گداگروں کو بیگرز ہومز میں بجھوایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ معذوری کا روپ دھار کر بھیک مانگنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں۔سی سی پی او لاہور نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی کیلئے لاہور پولیس کا ساتھ دیں۔
 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM