ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Foolproof Security on the eve of Urs of Data Ali Hajveri (RA) and Chehlum of Hazrat Imam Hussain (AS).    "سب کو بتانا مرشد آئے تھے، "عثمان مرزا کے تیور نہ بدلے.    "اپنے لیے اپنے ملک کیلیے ویکسین لگوائیں"،شیخ رشید کی قوم سے اپیل.    MoU signed between Punjab Hepatitis Control Program, Ferozsons Laboratories Limited and Inspectorate of Prisons.    Pakistan and Austria FMs meet in New York.    Prime Minister’s special aide Jamshed Cheema backs Qalandar Badshah.    "نیوزی لینڈ میں اتنی فورسز نہیں ہوں گی جتنی انہیں یہاں سیکیورٹی فراہم کی گئی".    Director General Punjab Emergency Department Regularized Services of 103 Rescuers.    CEO Vscopk Mian Afzal Javed distributes shields to participants.    "مشترکہ مقصد2021ء "کا انعقاد.    Awareness seminar against sexual harassment and violence against women organized by Lahore Police.    Police Challan shows involvement of Zahir Jaffer's father in the murder of Noor Mukadam.    Here’s Pak Boon, an elephant at the Taronga Zoo Sydney, enjoying a mud bath in the Australian sun.    Pakistan urges world to recognise new reality in Afghanistan.   

لاہور پولیس آپریشنز ونگ نے مختلف جرائم میں ملوث3451ملزمان کو گرفتار کیا 

ویب ڈیسک
11 Sep, 2021

11 ستمبر ، 2021

ویب ڈیسک
11 Sep, 2021

11 ستمبر ، 2021

لاہور پولیس آپریشنز ونگ نے مختلف جرائم میں ملوث3451ملزمان کو گرفتار کیا 

post-title

 لاہور (اے پی این این ) ڈی آئی جی آپریشنزلاہور کیپٹن(ر)سہیل چودھری نے کہا ہے کہ پولیس افسران سٹریٹ کرائم کی روک تھام کیلئے پٹرولنگ ٹیموں کو متحرک رکھنے کے ساتھ ساتھ خود فیلڈمیں رہیں۔ موٹر سائیکل و کار چوروں کو سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ٹریس کیا جائے۔ جرائم سرزد ہونے کی صورت میں ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر نہ برتی جائے۔ احسن اخلاق کے ذریعے شہریوں کی دادرسی کی جائے۔
لاہور پولیس آپریشنزونگ کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ گذشتہ ماہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث3451ملزمان کو گرفتار کیا۔سٹریٹ کرائم،ڈکیتی،راہزنی ودیگر جرائم کے خلاف کریک ڈاو¿ن میں 113ڈکیت و چور گینگز کے261ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔ملزمان سے01کروڑ88لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمدکیاگیا۔ناجائز اسلحہ کے خلاف بھرپورکریک ڈاو¿ن بھی جاری رہا،465ملزمان کو حراست میں لے کر انکے قبضہ سے400پسٹلز،25رائفلز،04کلاشنکوف،17بندوقیں،06خنجراور2660سے زائد گولیاں بھی برآمد کی گئیں۔ گذشتہ ماہ کے دوران615منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے مختلف تھانوں میں 606مقدمات درج کئے گئے۔منشیات فروشوں کے قبضہ سے272کلوگرام سے زائد چرس،04کلو 910گرام ہیروئن،935گرام آئس،5023لِٹر شراب سمیت دیگرمنشیات بھی برآمد کی گئی۔قمار بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر274ملزمان گرفتارکر کے داو¿ پر لگی04لاکھ76 ہزارروپے سے زائد رقم برآمد کی گئی۔قحبہ خانوں کے خلاف کارروائی کے دوران224 ملزمان گرفتارکر کے64مقدمات درج کئے گئے۔ پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے392ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ،گداگری، پرائس کنٹرول سمیت دیگر ایکٹ کی خلاف ورزیوں پر1220ملزمان گرفتار کئے گئے۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM