ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.    UAE گولڈن جوبلی: گلوبل ولیج تصویری مقابلہ درہم 50,000 تک جیتنے کا موقع.    IMFکے ساتھ معاملات طے پا گئے ، معاہدہ اسی ہفتے ہو گا، شوکت ترین.    UET لاہور انڈرگریجویٹ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ.    Major progress in Lahore Police Anti-Drug Campaign.    "میرا ڈونا بلیسڈ ڈریم "کا پہلا ٹریلر جاری.    "پاکستان ممکنہ بھارتی جارحیت کا دفاع کرنے کے لیے تیار ہے".    Paperless driving license system is going to be introduced in Punjab.    Foolproof Security on the eve of Urs of Data Ali Hajveri (RA) and Chehlum of Hazrat Imam Hussain (AS).   

ڈکیتی کے دوران مزاحمت لیڈی ڈاکٹر کی جان لے گئی

عیزہ عمران
29 Sep, 2021

29 ستمبر ، 2021

عیزہ عمران
29 Sep, 2021

29 ستمبر ، 2021

ڈکیتی کے دوران مزاحمت لیڈی ڈاکٹر کی جان لے گئی

post-title

لاہور: تھانہ ڈیفنس سی کے علاقہ میں مبینہ ڈکیتی مزاحمت کے دوران ڈاکووں کی فائرنگ سے لیڈی ڈاکٹر ہلاک ہوگئی۔ پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانہ بجھوا کر تفتیش شروع کر دی۔
 پولیس کے مطابق  لیڈی ڈاکٹر فوالہ احمد اپنی دوست کو مل کر گھر واپس جارہی تھی۔ملزمان نے دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ملزمان نقدی اور دیگر اشیا لوٹ کر فرار ہوگئے۔
 پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر فوالہ  ڈیفنس فیز ون کے رہائشی  ڈاکٹر بشارت کی بیٹی تھی۔ مقتولہ ڈاکٹر اپنی دوست کو زیڈ بلاک 44/1 سے مل کر واپس اپنی گاڑی پر آرہی تھی ۔مقتولہ کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیے جانے کے دوران ہلاکت ہوئی۔ 
پولیس اور فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے ضروری شواہد اکٹھے، پولیس کے مطابق ملزمان کو سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ٹریس کیا جا رہا ہے۔ ایس پی کینٹ عیسی سکھیرا کے مطابق ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ 
 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM