ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

"میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.    UAE گولڈن جوبلی: گلوبل ولیج تصویری مقابلہ درہم 50,000 تک جیتنے کا موقع.    IMFکے ساتھ معاملات طے پا گئے ، معاہدہ اسی ہفتے ہو گا، شوکت ترین.    UET لاہور انڈرگریجویٹ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ.    Major progress in Lahore Police Anti-Drug Campaign.    "میرا ڈونا بلیسڈ ڈریم "کا پہلا ٹریلر جاری.    "پاکستان ممکنہ بھارتی جارحیت کا دفاع کرنے کے لیے تیار ہے".   

کیپٹل سٹی پولیس لاہور کے زیر اہتمام سیرت النبی کانفرنس کا انعقاد

عیزہ عمران
16 Oct, 2021

16 اکتوبر ، 2021

عیزہ عمران
16 Oct, 2021

16 اکتوبر ، 2021

کیپٹل سٹی پولیس لاہور کے زیر اہتمام سیرت النبی کانفرنس کا انعقاد

post-title

لاہور:  عشرہ شان رحمت اللعالمین، کیپٹل سٹی پولیس لاہور کے زیر اہتمام سیرت النبی کانفرنس کا انعقاد کانفرنس میں  وزیر اعظم کے مشیر برائے مذہبی ہم آہنگی مولانا طاہر محمود اشرفی ،خطیب بادشاہی مسجد و چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد ،خطیب جامع مسجد دربار داتا صاحب مولانارمضان سیالوی،ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کے ارکان اورعلما کرام مشائخ عظام نے شرکت کی۔
ڈی آئی جی انوسٹی گیشن شارق جمال،ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چوہدری،ایس ایس پیز،ایس پیز اور اہلکاروں نےبھی بھرپور شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق کانفرنس میں سیرت النبی کانفرنس میں درود و پاک او رسول پاک کی شان میں گلہائے عقیدت پیش کیے گئے۔مقررین کی حضور پاک کی شان اور سیرت مبارکہ کے حوالے سے تقاریر بھی کی۔
سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے کانفرنس میں خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ نبی پاک سے عشق کا تقاضا ہے کہ ہم اپنی زندگیاں آپ کی تعلیمات کی روشنی میں بسر کریں۔
صوبائی وزیر مذہبی امور پیر سید سعید الحسن کا کہنا ہے کہ رسول پاک سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔
سید سعید الحسن نے کہا کہ عشرہ شان رحمت اللعالمین کے پروگراموں کو بہترین سکیورٹی فراہم کرنے پر لاہور پولیس کی خدمات کو سراہتے ہیں۔
علامہ طاہر محمود اشرفی نے بھی کانفرنس میں بات کرتے ہو ئے کہا کہ رحمت اللعالمین کے میلاد کی خوشی ہر مسلمان کا سب سے بڑا سرمایہ ہے۔
علما کرام مشائخ عظام کا کہنا ہے کہ نبی پاک کا وجود پاک،پیغام رسالت و وحی سب خدا کی رحمت کا ثبوت ہیں۔ 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM