ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.    UAE گولڈن جوبلی: گلوبل ولیج تصویری مقابلہ درہم 50,000 تک جیتنے کا موقع.    IMFکے ساتھ معاملات طے پا گئے ، معاہدہ اسی ہفتے ہو گا، شوکت ترین.    UET لاہور انڈرگریجویٹ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ.    Major progress in Lahore Police Anti-Drug Campaign.    "میرا ڈونا بلیسڈ ڈریم "کا پہلا ٹریلر جاری.    "پاکستان ممکنہ بھارتی جارحیت کا دفاع کرنے کے لیے تیار ہے".    Paperless driving license system is going to be introduced in Punjab.    Foolproof Security on the eve of Urs of Data Ali Hajveri (RA) and Chehlum of Hazrat Imam Hussain (AS).   

کمیونٹی ہدایات کی خلاف ورزی پر ٹک ٹاک نے پاکستان کی 90 لاکھ ویڈیوز ہٹا دیں

عیزہ عمران
15 Oct, 2021

15 اکتوبر ، 2021

عیزہ عمران
15 Oct, 2021

15 اکتوبر ، 2021

کمیونٹی ہدایات کی خلاف ورزی پر ٹک ٹاک نے پاکستان کی 90 لاکھ ویڈیوز ہٹا دیں

post-title

لاہور:  ٹک ٹاک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کمیونٹی ہدایات کی خلاف ورزی کے باعث ٹک ٹاک نے پاکستان کی98 لاکھ 51 ہزار 404 ویڈیوز ہٹا دیں ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان دنیا کا وہ دوسرا ملک ہے جس کی ویڈیوز اتنی بڑی تعداد میں ویڈیو شئیرنگ ایپ سے ڈیلیٹ کی گئی ہیں۔
ٹک ٹاک انتظامیہ نے کہا کہ اپریل سے جون تک عالمی سطح پر 8 کروڑ 15 لاکھ 18 ہزار سے زائد ویڈیوز ہٹائی گئیں، جو اپ لوڈ کیے گئے تمام مواد کے ایک فیصد سے بھی کم ہے۔
93 فیصد ویڈیوز کے خلاف پوسٹ کیے جانے کے 24 گھنٹے اور 94.1 فیصد کے خلاف صارف کی جانب سے رپورٹ کیے جانے سے پہلے ایکشن لیا گیا۔
کمپنی کا کہنا تھا کہ ہٹائے گئے مواد میں سے87.5 کو کسی صارف نے نہیں دیکھا تھا۔
بیان میں کہا گیا کہ ہٹائے جانے والی ویڈیوز میں سے 73.3فیصد ہراسانی اور دھمکانے جیسے مواد کو فروغ دینے جبکہ72.9 فیصد نفرت آمیز رویے پر مشتمل تھیں جنہیں رپورٹ کیے جانے سے قبل ہٹایا گیا، یہ تعداد رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں62.2 فیصد اور 67 فیصد تھی۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM