ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

"  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.    UAE گولڈن جوبلی: گلوبل ولیج تصویری مقابلہ درہم 50,000 تک جیتنے کا موقع.    IMFکے ساتھ معاملات طے پا گئے ، معاہدہ اسی ہفتے ہو گا، شوکت ترین.    UET لاہور انڈرگریجویٹ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ.    Major progress in Lahore Police Anti-Drug Campaign.    "میرا ڈونا بلیسڈ ڈریم "کا پہلا ٹریلر جاری.   

ہیلی کاپٹر حادثہ:بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف بپن راوت اہلیہ سمیت ہلاک

ویب ڈیسک
08 Dec, 2021

08 دسمبر ، 2021

ویب ڈیسک
08 Dec, 2021

08 دسمبر ، 2021

ہیلی کاپٹر حادثہ:بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف بپن راوت اہلیہ سمیت ہلاک

post-title

بھارتی میڈیا کے مطابق ملٹری ہیلی کاپٹر میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن لکشمن سنگھ راوت کے علاوہ ان کی اہلیہ، ڈیفنس اسسٹنٹ، سیکیورٹی کمانڈوز اور فضائیہ کے پائلٹس سمیت 14 افراد سوار تھے، جن میں عملے کے 5 اور 9 مسافر شامل تھے۔واقعے کے بعد سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا، جس کے دوران 3 افراد کو بچا لیا گیا جبکہ 11 افراد کی لاشیں تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کے ملبے سے نکال لی گئی ہیں۔حادثے میں ہلاک و زخمی ہونے والوں کی شناخت کے لیے کوششیں بھی جاری ہیں۔
بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن لکشمن سنگھ راوت کا ہیلی کاپٹر تامل ناڈو میں گر کر تباہ ہو گیا۔بھارتی وزیردفاع راج ناتھ سنگھ چیف آف ڈیفنس اسٹاف بپن راوت کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔

Army-Chopper-Crash-CDS-Rawat-3
 

جنرل بپن راوت حادثے میں شدید زخمی ہوئے تھے جو کہ زخموں کی تاب نہ لاتےہوئےہلاک ہوگئے۔

 

 

 اب تک 11 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ملٹری ہیلی کاپٹر ریاست تامل ناڈو کے ہل اسٹیشن کونور کے جنگل میں گر گیا۔بھارتی فضائیہ کے مطابق تامل ناڈو میں گر کر تباہ ہونے والا بھارتی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر ایم آئی 17 وی 5 تھا۔بھارتی فضائیہ نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے کی جگہ سے ملنے والی لاشوں کو ملٹری اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، زخمی افراد 85 فیصد جھلس چکے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فضائیہ کے سربراہ سلور ایئر بیس پہنچ گئے جہاں سے وہ فوجی ہیلی کاپٹر گرنے کے مقام کا دورہ کریں گے۔
سابق بھارتی آرمی چیف جنرل جے جے سنگھ کا بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر گرنے کے مقام سے ملنے والی لاشیں جلی ہوئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ لاشیں جلی ہوئی ہونے کی وجہ سے ان کی شناخت میں مشکل پیش آ رہی ہے، ہیلی کاپٹر سے نکالے گئے زخمی افراد بھی شدید جھلسے ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ جنرل بپن راوت مدتِ ملازمت پوری کرنے کے بعد 31 دسمبر 2019ء کو بھارتی فوج کے سربراہ کے عہدے سے ریٹائر ہوئے تھے۔
ریٹائرمنٹ کے بعد مودی سرکار نے جنرل بپن راوت کو بھارت کا پہلا چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) مقرر کیا تھا۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM