ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

"  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.    UAE گولڈن جوبلی: گلوبل ولیج تصویری مقابلہ درہم 50,000 تک جیتنے کا موقع.    IMFکے ساتھ معاملات طے پا گئے ، معاہدہ اسی ہفتے ہو گا، شوکت ترین.    UET لاہور انڈرگریجویٹ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ.    Major progress in Lahore Police Anti-Drug Campaign.    "میرا ڈونا بلیسڈ ڈریم "کا پہلا ٹریلر جاری.   

 خاتون نے 119ویں سالگرہ کیسے منائی؟فارغ وقت میں کیا کرتی ہیں؟

مسرت ثمینہ
04 Jan, 2022

04 جنوری ، 2022

مسرت ثمینہ
04 Jan, 2022

04 جنوری ، 2022

 خاتون نے 119ویں سالگرہ کیسے منائی؟فارغ وقت میں کیا کرتی ہیں؟

post-title

کین تاناکا نے حال ہی میں اپنی ایک سو انیسویں سالگرہ منائی ہے جنہیں دنیا کی معمر ترین خاتون کا اعزاز بھی حاصل ہے۔  
 جاپانی خاتون’کین تاناکا‘ نے اپنی ایک سو انیسویں سالگرہ کوکا کولا سافٹ ڈرنک پی کر منائی ہے۔ گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق مردوزن دونوں میں ہی وہ بزرگ ترین زندہ شخصیت بھی ہیں۔ان کی پڑپوتی ’جنکو تاناکا نے دسمبر کے آخر میں ان کی سالگرہ کی تصویر ٹویٹ کرتے ہوئے انہیں مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ ’مجھے امید ہے کہ آپ مسرور اور بھرپور زندگی گزارتی رہیں گی،‘ جِنکو نے لکھا۔

کین تاناکا نے حال ہی میں اپنی ایک سو انیسویں سالگرہ منائی ہے جنہیں دنیا کی معمر ترین خاتون کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ فوٹو: سی این این

کین تاناکا کوکا کولا کی شیدائی ہیں اور اپنی 119 ویں سالگرہ پر جو سافٹ ڈرنگ پیش کی گئی اس پر ان کا نام اور عمر یعنی 119 سال درج تھا۔ اسے دیکھ کر بوڑھی خاتون بہت خوش ہوئیں کیونکہ اب بھی وہ اس سافٹ ڈرنک سے لطف اٹھاتی ہیں۔پیرانہ سالی کے باوجود کین کو 2020 ٹوکیو اولمپکس کی مشعل اٹھانے کی پیشکش بھی کی گئی تھی لیکن کورونا وبا کی باعث مقابلے منسوخ ہوگئے تھے۔
کین تاناکا 1903 میں پیدا ہوئی تھیں اور 19 برس کی عمر میں ان کی شادی ہوئی ۔ ان کے خاندان کی چاول کی دکان تھی جس پر وہ 103 برس کی عمر تک کام کرتی رہیں۔ اپنی زندگی میں انہوں نے 1918 کا ہولناک ہسپانوی فلو دیکھا اور دو عالمی جنگوں کو قریب سے محسوس کیا۔لیکن اب بھی وہ ماضی کی باتوں کو نہیں دوہراتیں بلکہ انہیں اس عمر میں بھی مستقبل سے لگاؤ ہے اور فارغ وقت میں وہ ریاضی کے معمے حل کرتی ہیں۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM