ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

"میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.    UAE گولڈن جوبلی: گلوبل ولیج تصویری مقابلہ درہم 50,000 تک جیتنے کا موقع.    IMFکے ساتھ معاملات طے پا گئے ، معاہدہ اسی ہفتے ہو گا، شوکت ترین.    UET لاہور انڈرگریجویٹ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ.    Major progress in Lahore Police Anti-Drug Campaign.    "میرا ڈونا بلیسڈ ڈریم "کا پہلا ٹریلر جاری.    "پاکستان ممکنہ بھارتی جارحیت کا دفاع کرنے کے لیے تیار ہے".   

   جِم میں شوہر کو لڑکی کے ساتھ دیکھ کر بیوی نے چپلوں سے درگت بنادی

ویب ڈیسک
21 Oct, 2021

21 اکتوبر ، 2021

ویب ڈیسک
21 Oct, 2021

21 اکتوبر ، 2021

   جِم میں شوہر کو لڑکی کے ساتھ دیکھ کر بیوی نے چپلوں سے درگت بنادی

 
 
میاں بیوی کے جھگڑے ہونا عام سی بات ہے لیکن کسی دوسری لڑکی کے سبب سرعام بیوی کی جانب سے شوہر کی پٹائی انتہائی غیر معمولی ہے۔
حال ہی میں ایک ایسے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے شہر بھوپال سے تعلق رکھنے والی خاتون نے اپنے شوہر اور ان کی مبینہ گرل فرینڈ پر چپلیں برسادیں۔
خاتون کو جِم میں اپنے شوہر کی کسی لڑکی کے ساتھ ہونے کی اطلاع ملی تو انہوں نے فوراً اپنی بہن کے ساتھ جم میں دھاوا بول دیا۔
شروعات میں مذکورہ شخص کی اہلیہ نے شوہر کو خوب سنائیں اور لڑکی کو شوہر کی گرل فرینڈ کہا جس پر شوہر نے اہلیہ کے سارے الزامات مسترد کردیے اور اسے برا بھلا کہا لیکن دیکھتے ہی دیکھتے الفاظ کی جنگ ہاتھا پائی میں تبدیل ہوگئی۔
30 سالہ خاتون نے اپنی چپل اتار کر شوہر اور لڑکی کو چپلوں سے مارنا پیٹنا شروع کردیا۔سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو پر اپنے تبصرے پیش کرتے ہوئے خاتون کی اس حرکت کو انتہائی غیر مہذب قرار دیا۔


 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM