ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

"  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.    UAE گولڈن جوبلی: گلوبل ولیج تصویری مقابلہ درہم 50,000 تک جیتنے کا موقع.    IMFکے ساتھ معاملات طے پا گئے ، معاہدہ اسی ہفتے ہو گا، شوکت ترین.    UET لاہور انڈرگریجویٹ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ.    Major progress in Lahore Police Anti-Drug Campaign.    "میرا ڈونا بلیسڈ ڈریم "کا پہلا ٹریلر جاری.   

ماحولیاتی چیلنجز کے حوالے سے سکاٹ لینڈ میں COP26 کانفرنس جاری

ویب ڈیسک
01 Nov, 2021

01 نومبر ، 2021

ویب ڈیسک
01 Nov, 2021

01 نومبر ، 2021

ماحولیاتی چیلنجز کے حوالے سے سکاٹ لینڈ میں COP26 کانفرنس جاری

post-title

دنیا بھر سے حکومتی نمائندگان سکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں اس وقت کانفرنس آف پارٹیز (کوپ) 26  نامی کانفرنس میں شرکت کے لیےموجود ہیں۔
COP26کا مقصد دنیا کو درپیش ماحولیاتی چیلنجز کا سدِباب کرنا ہے اور اس کانفرنس کے صدر آلوک شرما نے کہا ہے کہ یہ کانفرنس دنیا کے درجہ حرارت میں اضافے کو ڈیڑھ ڈگری سینٹی گریڈ تک محدود کرنے "آخری بہترین اُمید"ہے۔
سائنسدانوںکے مطابق اگر ہمیں بدترین ماحولیاتی تبدیلیوں سے بچنا ہے تو ہمیں عالمی درجہ حرارت میں اضافے کو ڈیڑھ ڈگری سینٹی گریڈ تک محدود رکھنا ہوگا۔یاد رہےچھ سال قبل پیرس میں عالمی رہنماؤں نے اس مقصد پر اتفاق کیا تھا اور اب اس پر پیشرفت کا جائزہ لیا جا رہا ہے اورCOP26 میں مزید اہم اعلانات بھی متوقع ہیں۔
ماہرین کے مطابق اگر ہمیں عالمی درجہ حرارت میں اضافے کو روکنا ہے تو حکومتوں کو گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج پر سختی سے قابو پانا ہوگااور یہ کانفرنس وہ موقع ہے جہاں تبدیلی کے اعلانات متوقع ہیں۔ممکنہ طور پر امریکہ اور چین سمیت آلودگی پھیلانے والے دیگر ممالک یہاں اہم وعدے کریں گے جبکہ غریب ممالک کے لیے اس حوالے سے امداد کے بھی اعلانات کیے جا سکتے ہیں۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM