ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

"  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.    UAE گولڈن جوبلی: گلوبل ولیج تصویری مقابلہ درہم 50,000 تک جیتنے کا موقع.    IMFکے ساتھ معاملات طے پا گئے ، معاہدہ اسی ہفتے ہو گا، شوکت ترین.    UET لاہور انڈرگریجویٹ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ.    Major progress in Lahore Police Anti-Drug Campaign.    "میرا ڈونا بلیسڈ ڈریم "کا پہلا ٹریلر جاری.   

جھاڑیوں سے لڑکی کےبھیس میں لاش برآمد

مسرت ثمینہ
15 Jan, 2022

15 جنوری ، 2022

مسرت ثمینہ
15 Jan, 2022

15 جنوری ، 2022

جھاڑیوں سے لڑکی کےبھیس میں لاش برآمد

post-title

کراچی کے سپر ہائی وے کے لنک روڈ پر جھاڑیوں سے ملی لاش  خواجہ سرا یا خاتون نہیں بلکہ مرد کی تھی جسے گلے میں پھندا ڈال کر قتل کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ملیر کینٹ ماڈل کالونی کی جانب جانے والے لنک روڈ پر جھاڑیوں سے ملنے والی لاش کا معمہ حل ہو گیا، لاش سندھ کے شہر مورو کے نوجوان کی تھی جو 1 سال سے گھر سے لاپتہ تھا۔ملیر کینٹ تھانے کے ایس ایچ او ملک فیصل لطیف کے مطابق 8 جنوری 2022ء کو سپر ہائی وے سے ملیر کینٹ کی طرف جانے والے لنک روڈ پر جھاڑیوں سے لڑکی کے میک اپ اور ملبوسات پہنے ایک خواجہ سرا نما لاش ملی تھی، جس کا جناح ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کیا گیا۔
ڈاکٹرز کے مطابق وہ لاش خواجہ سرا یا خاتون نہیں بلکہ مرد کی تھی جسے گلے میں پھندا ڈال کر قتل کیا گیا تھا،پوسٹ مارٹم کے دوران میک اپ اتارنے پر ایک پولیس افسر نے اسے محراب کے نام سے شناخت کیا اور بعد میں اس کے اہلِ خانہ سے رابطہ کیا گیا۔ملک فیصل کے مطابق مقتول محراب ولد فقیر محمد سندھ کے شہر مورو کا رہائشی تھا۔
مقتول کے والد کے مطابق محراب گھر والوں سے ناراض تھا اور لاپتہ ہو گیا تھا، اس کا گزشتہ 1 سال سے گھر والوں سے کوئی رابطہ نہیں تھا،پولیس نے بتایا ہے کہ متوفی کے والد فقیر محمد نے لاش وصول کر لی ہے۔
واضح رہے کہ 8 جنوری کو رفع حاجت کے لیے جھاڑیوں میں گئے ایک شخص نے زنانہ لاش دیکھ کر مددگار 15 پولیس کو اطلاع دی تھی،ایس ایچ او ملیر کینٹ ملک فیصل کے مطابق نامعلوم ملزمان محراب کو کسی اور مقام پر قتل کر کے لاش کار کے ذریعے لنک روڈ تک لائے تھے اور اسے گھسیٹ کر جھاڑیوں میں ڈال دیا گیا تھا۔
 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM