ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

"  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.    UAE گولڈن جوبلی: گلوبل ولیج تصویری مقابلہ درہم 50,000 تک جیتنے کا موقع.    IMFکے ساتھ معاملات طے پا گئے ، معاہدہ اسی ہفتے ہو گا، شوکت ترین.    UET لاہور انڈرگریجویٹ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ.    Major progress in Lahore Police Anti-Drug Campaign.    "میرا ڈونا بلیسڈ ڈریم "کا پہلا ٹریلر جاری.   

 جانیے!!حریم شاہ کے پسندیدہ اور ناپسندیدہ سیاستدان کون؟

مسرت ثمینہ
14 Jan, 2022

14 جنوری ، 2022

مسرت ثمینہ
14 Jan, 2022

14 جنوری ، 2022

 جانیے!!حریم شاہ کے پسندیدہ اور ناپسندیدہ سیاستدان کون؟

post-title

ٹک ٹاکر حریم شاہ نے بلاول بھٹو کو پسندیدہ اور فیاض چوہان کو ناپسندیدہ سیاستدان قرار دےد یا۔
تفصیلات کے مطابق حریم شاہ ان دنوں لندن میں ہیں اس  دوران انہوں نے پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا،انہوں نے دوران گفتگو اپنے پسندیدہ اور ناپسندیدہ سیاستدانوں کے حوالے سے گفتگو بھی کی اور بتایا کہ بلاول بھٹو ان کے پسندیدہ سیاستدان ہیں اور پیپلز پارٹی میں چند لوگ ایسے ہیں جن کی وجہ سے انہیں پارٹی پسند ہے۔
حریم نے بتایا کہ تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان ان کے ناپسندیدہ سیاستدان ہیں،ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ انہیں کسی کا خوف نہیں کیوں کہ وہ اللہ پر پورا یقین رکھتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ انہیں سوشل میڈیا پر فحاشی کا ذمہ دار نہ ٹھہرایا جائے، شوبز سے منسلک خواتین ان سے زیادہ نازیبا لباس پہنتی ہیں۔
خیال رہے کہ ایک ویڈیو میں کراچی سے برطانیہ رقم لے جانے کا دعویٰ کرنے والی حریم شاہ کے خلاف کراچی میں ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے بھی انکوائری رجسٹرڈ کرکے تحقیقات کا آغاز کیا ہے،ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ حریم شاہ کے مؤقف کی وضاحت کے لیے انہیں باضابطہ نوٹس جاری کیا جا رہا ہے۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM