ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

"میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.    UAE گولڈن جوبلی: گلوبل ولیج تصویری مقابلہ درہم 50,000 تک جیتنے کا موقع.    IMFکے ساتھ معاملات طے پا گئے ، معاہدہ اسی ہفتے ہو گا، شوکت ترین.    UET لاہور انڈرگریجویٹ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ.    Major progress in Lahore Police Anti-Drug Campaign.    "میرا ڈونا بلیسڈ ڈریم "کا پہلا ٹریلر جاری.    "پاکستان ممکنہ بھارتی جارحیت کا دفاع کرنے کے لیے تیار ہے".   

NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش

Web Desk
16 Nov, 2021

16 نومبر ، 2021

Web Desk
16 Nov, 2021

16 نومبر ، 2021

NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش

post-title

نیشنل کالج آف آرٹس میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش شروع ہو گئی ہے۔ دی سندھو پراجیکٹ، اینگما آف روٹس ایک ملٹی سائٹ نمائش ہے۔ جس کا آغاز2021 میں ساؤ تھ ایشیا انسٹی ٹیوٹ، شکاگو میں ہوا۔ اُس شاندار نمائش کے بعداسے سلسلہ وار دو حصوں میں ترتیب دیا گیا۔ اس سلسلے کی پہلی نمائش 16نومبر2021کو نیشنل کالج آف آرٹس کی ظہورلا اخلاق گیلری میں منعقد کی گئی جبکہ دوسری نمائش نئی دہلی میں جنوری2022 کونمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔ سندھو پراجیکٹ کے فنکاروں میں مہوش چشتی این سی اے کی تعلیم یافتہ ہیں۔  جبکہ گنجن کمار نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈئزائن اینڈ ٹیکنالوجی نئی دہلی سے ٹیکسٹائل کی ڈگری رکھتی ہیں۔ مہوش چشتی اور گنجن کمار کے فن پارے آثار قدیمہ کے مقامات اور نمونوں کی کھوج پر مشتمل ہے۔ اس منفرد اور دلکش نمائش میں مہوش چشتی نے اپنے فن پاروں میں اگر ٹیکسلا کے گرد ونواح کے مقامات کوفوکس کیا ہے تو دوسری جانب گنجن کمار نے ہڑپہ تہذیب سے وابستہ بھارت میں آثار قدیمہ کے مقامات دھولا ویر اور سنگھول کے حوالہ جات پیش کئے ہیں۔ نمائش میں پرنسپل این سی اے، کالج فیکلٹی، طلبہ اور آرٹ شائقین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔پرنسپل این سی اے کا مہوش چشتی اور گنجن کمار کے فن پاروں کو تجرباتی قرار دیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ دونوں آرٹسٹوں کا کام بہت معنی خیز اور کئی جہتوں پرمشتمل ہے اور دونوں فنکاروں نے پاکستان اوربھارت کی مشترکہ تاریخ پر گہری تحقیق کرکے جس منفرد انداز میں پیش کیا، یہ قابل ستائش ہے۔ نیشنل کالج آف آرٹس میں یہ نمائش 26نومبرتک جاری رہے گی۔ اور اسے کورونا ایس اوپیز کو فالوکرتے ہوئے شائقین کو دیکھنے کی اجازت ہوگی۔

N3
 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM