ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Major progress in Lahore Police Anti-Drug Campaign.    "میرا ڈونا بلیسڈ ڈریم "کا پہلا ٹریلر جاری.    "پاکستان ممکنہ بھارتی جارحیت کا دفاع کرنے کے لیے تیار ہے".    Paperless driving license system is going to be introduced in Punjab.    Foolproof Security on the eve of Urs of Data Ali Hajveri (RA) and Chehlum of Hazrat Imam Hussain (AS).    "سب کو بتانا مرشد آئے تھے، "عثمان مرزا کے تیور نہ بدلے.    "اپنے لیے اپنے ملک کیلیے ویکسین لگوائیں"،شیخ رشید کی قوم سے اپیل.    MoU signed between Punjab Hepatitis Control Program, Ferozsons Laboratories Limited and Inspectorate of Prisons.    Pakistan and Austria FMs meet in New York.    Prime Minister’s special aide Jamshed Cheema backs Qalandar Badshah.    "نیوزی لینڈ میں اتنی فورسز نہیں ہوں گی جتنی انہیں یہاں سیکیورٹی فراہم کی گئی".    Director General Punjab Emergency Department Regularized Services of 103 Rescuers.    CEO Vscopk Mian Afzal Javed distributes shields to participants.    "مشترکہ مقصد2021ء "کا انعقاد.   

 ملکی ترقی کا سہرا وزیراعظم کے نام ، پاکستان ایک نئی سمت پر گامزن ہے: صدر عارف علوی

Syed Asad Ali
13 Sep, 2021

13 ستمبر ، 2021

Syed Asad Ali
13 Sep, 2021

13 ستمبر ، 2021

 ملکی ترقی کا سہرا وزیراعظم کے نام ، پاکستان ایک نئی سمت پر گامزن ہے: صدر عارف علوی

post-title

اسلام آباد:صدر ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی ترقی کا سہرا وزیراعظم عمران خان کے سر جاتا ہے، پاکستان ایک نئی سمت پر گامزن ہے، حکومت کی اچھی پالیسیوں کی بدولت معاشی کارکردگی دیگرممالک کے مقابلے میں بہتر رہی۔
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہوا، صدر ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان، سپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ، قائد حزب اختلاف شہباز شریف سمیت دیگر اپوزیشن رہنماں میں بلاول بھٹو زرداری اور شاہد خاقان عباسی بھی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شریک ہوئے۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے عارف علوی کا کہنا تھا کہ چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی، اسد قیصر ، وزیراعظم پاکستان عمران خان سمیت معزز پارلیمان اور مہمان گرامی کو تیسرے پارلیمانی سال کی تکمیل سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، دعا گو کہ پاکستان میں جمہوری اقدار اور برداشت کی روایات فروغ پائیں۔
مقبوضہ کشمیر سے متعلق بات کرتے ہوئے عارف علوی کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔ وزیراعظم نے پاکستان کے ہرمثبت قدم کا منفی جواب دیا، کشمیر کے حوالے سے پاکستان اپنے اصولی موقف پر قائم ہے۔ بھارت کئی دہائیوں سے کشمیریوں کی نسل کشی اورانسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہا ہے، وزیراعظم نے خود کوکشمیرکا سفیرکہا، عمران خان نے موثراندازمیں دنیا میں بھارت کا چہرہ بے نقاب کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت کچھ بھی کر لے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو مکمل کریں گے، ان کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی۔ بھارت کئی سالوں سے تخریب کاروں کا سہولت کاربنا ہوا ہے۔
افغانستان کی صورتحال سے متعلق بات ہوئے صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان انسانی بنیادوں پرافغانستان کی مدد کررہا ہے۔ دنیا نے افغانستان میں پاکستان کی پالیسی کوسراہا۔ طالبان رہنماں کے بیانات حوصلہ افزا ہیں۔ دنیا کوپاکستان پر بلاوجہ تنقید کے بجائے عمران خان کی شاگردی اورمریدی اختیارکرنی چاہیے۔
شفاف انتخابات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ انتخابات کی شفافیت کے لیے انتخابی اصلاحات کی ضرورت ہے، انتخابی اصلاحات اس شورشرابے میں نہیں ہوسکتی، ای وی ایم سے بہتری آئے گی، ای وی ایم کوسیاسی فٹبال نہ بنایا جائے، ملک کی تقدیرکا مسئلہ ہے۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پچھلے دنوں بجٹ سیشن کے دوران وزیراعظم عمران خان نے معاشی کامیابیوں پر روشنی ڈالی تھی۔ پاکستان ایک نئی سمت پر گامزن ہے، 3 سال کے دوران ملک میں بہت مثبت تبدیلیاں ہوئیں، کورونا کے منفی اثرات کے سبب دنیا کی معیشت سکڑنے لگیں، حکومت کی اچھی پالیسیوں کی بدولت معاشی کارکردگی دیگرممالک کے مقابلے میں بہتر رہی۔ ترسیلات زر 19.4ارب ڈالرتک پہنچ گئے، پاکستان سٹاک ایکسچینج نے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔


 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM