ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

UET لاہور انڈرگریجویٹ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ.    Major progress in Lahore Police Anti-Drug Campaign.    "میرا ڈونا بلیسڈ ڈریم "کا پہلا ٹریلر جاری.    "پاکستان ممکنہ بھارتی جارحیت کا دفاع کرنے کے لیے تیار ہے".    Paperless driving license system is going to be introduced in Punjab.    Foolproof Security on the eve of Urs of Data Ali Hajveri (RA) and Chehlum of Hazrat Imam Hussain (AS).    "سب کو بتانا مرشد آئے تھے، "عثمان مرزا کے تیور نہ بدلے.    "اپنے لیے اپنے ملک کیلیے ویکسین لگوائیں"،شیخ رشید کی قوم سے اپیل.    MoU signed between Punjab Hepatitis Control Program, Ferozsons Laboratories Limited and Inspectorate of Prisons.    Pakistan and Austria FMs meet in New York.    Prime Minister’s special aide Jamshed Cheema backs Qalandar Badshah.    "نیوزی لینڈ میں اتنی فورسز نہیں ہوں گی جتنی انہیں یہاں سیکیورٹی فراہم کی گئی".    Director General Punjab Emergency Department Regularized Services of 103 Rescuers.    CEO Vscopk Mian Afzal Javed distributes shields to participants.   

لاہور میں گینگ ریپ کی لرزہ خیز داستان

Web Desk
01 Sep, 2021

01 ستمبر ، 2021

Web Desk
01 Sep, 2021

01 ستمبر ، 2021

لاہور میں گینگ ریپ کی لرزہ خیز داستان

post-title

لاہور: گجر پورہ میں دو لڑکیوں سے مبینہ گینگ ریپ ۔پولیس کے مطابق لڑکیوں کو شاہدرہ سے مبینہ طور پر اغوا کر کے گجر پورہ لایا گیا۔دونوں لڑکیوں کو گن پواینٹ پر مبینہ طور اغوا کیا گیا۔ لڑکیوں کو گجر پورہ کرول کھاٹی فیکٹری میں لے جایا گیاجہاں 3 افراد نے دونوں کو گن پواینٹ پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس زرائع نے مزیدبتایا کہ تینوں ملزمان فرارجبکہ فیکٹری مالک کو حراست میں لے لیا گیا۔
سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ گجر پورہ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث دیگر ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گااور  خواتین کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔
علاوہ ازیں آئی جی پنجاب نے گجرپورہ لاہور میں لڑکیوں کے مبینہ اغواء اور زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ بھی طلب کر لی۔  آئی جی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے سخت قانونی کاروائی کی اور متاثرہ لڑکیوں کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔
دوسری جانب گجر پورہ میں دو لڑکیوں سے زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمہ ایک لڑکی کی والدہ کی درخواست پر درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق لڑکیوں کو شاہدرہ چوک سے زبردستی اغواکر کے   گجر پورہ کی فیکٹری میں لایا گیا ۔دونوں کو نشہ آورچیز پلا کر اجتماعی زیادتی کی گئی۔ ایف آئی آر کے مطابق  فیکٹری مالک ندیم کے رشتہ دار عرفان سمیت 6 افراد نے زیادتی کی۔
خیال رہے کہ زیادتی کا واقعہ صبح پیش آیا تھا۔
 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM