ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

"  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.    UAE گولڈن جوبلی: گلوبل ولیج تصویری مقابلہ درہم 50,000 تک جیتنے کا موقع.    IMFکے ساتھ معاملات طے پا گئے ، معاہدہ اسی ہفتے ہو گا، شوکت ترین.    UET لاہور انڈرگریجویٹ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ.    Major progress in Lahore Police Anti-Drug Campaign.    "میرا ڈونا بلیسڈ ڈریم "کا پہلا ٹریلر جاری.   

"  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی

mussarat
21 Dec, 2021

21 دسمبر ، 2021

mussarat
21 Dec, 2021

21 دسمبر ، 2021

"  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی

post-title

"  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں بھارتی ریاست تامل ناڈو میں 11 ویں جماعت کی طالبہ نے چھت سے لٹک کر خودکشی کرلی ۔

تفصیلات کے مطابق تفتیش کے دوران خودکشی کے 3 دن بعدایک نوٹ  بھی مل گیا۔طالبہ نے  جنسی ہراسانی کے واقعات بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ اور قبر میں محفوظ ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبہ نے لکھا کہ استاد، رشتہ دار حتیٰ کہ ہر کوئی جنسی طور پر ہراساں کرتا ہے۔ لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں۔ لڑکیوں کی جنسی ہراسانی کا عمل بند کرو۔ خط کے آخر میں لڑکی نے لکھا کہ  مجھے انصاف دیا جائے۔ طالبہ نے مزید لکھا کہ تمام والدین اپنے بیٹوں کو لڑکیوں کی عزت کرنا سیکھائیں۔ طالبہ نے یہ بھی لکھا کہ اسکول بھی لڑکیوں کے لیے محفوظ جگہ نہیں ہیں اور اساتذہ پر بھی بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔

 رپورٹس کے مطابق پولیس نے طالبہ کے ایک دوست کو حراست میں لیا ہے جس نے لڑکی کے ساتھ جسمانی تعلقات اور ہراساں کرنے کا اعتراف کیا ہے اور اس کے موبائل سے نازیبا تصاویر، ویڈیوز بھی ملی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں کے درمیان ملاقات سکول میں ہوئی تھی بعد میں لڑکا دوسرے سکول شفٹ ہوگیا تھا تاہم دونوں کے درمیان دوستی انسٹاگرام پر قائم رہی لیکن دو ہفتے سے لڑکا اسے بلیک میل کر رہا تھا۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ لڑکی کے خودکشی نوٹ کو بنیاد بناتے ہوئے اساتذہ، رشتے داروں اور قریبی واقف کاروں سے بھی پوچھ گچھ کریں گے۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM