ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

"میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.    UAE گولڈن جوبلی: گلوبل ولیج تصویری مقابلہ درہم 50,000 تک جیتنے کا موقع.    IMFکے ساتھ معاملات طے پا گئے ، معاہدہ اسی ہفتے ہو گا، شوکت ترین.    UET لاہور انڈرگریجویٹ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ.    Major progress in Lahore Police Anti-Drug Campaign.    "میرا ڈونا بلیسڈ ڈریم "کا پہلا ٹریلر جاری.    "پاکستان ممکنہ بھارتی جارحیت کا دفاع کرنے کے لیے تیار ہے".   

NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری

Web Desk
06 Nov, 2021

06 نومبر ، 2021

Web Desk
06 Nov, 2021

06 نومبر ، 2021

NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری

post-title

 الیکشن ٹربیونل نے  لاہور این اے 133 میں ضمنی انتخاب کے معاملے پر پی ٹی آئی کےامیدوار جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے طے شدہ اصولوں کی ٹربیونل تشریح نہیں کرسکتا۔ سپریم کورٹ ماضی میں جن قانون کے اصولوں کی تشریح کرچکی ہے، الیکشن ٹربیونل اس قانونی اصول کی مزید تشریح کرنے کا مجاز نہیں لہذا جمشید اقبال چیمہ کی اپیل کو مسترد کیا جاتا ہے۔، تجویز کنندہ کا ووٹ این اے 130 میں ہے، الیکشن ایکٹ 2017 کے مطابق تجویز کنندہ کا تعلق متعلقہ حلقے سے ہونا لازمی ہے۔یاد رہے پی ٹی آئی امیدوار جمشید اقبال چیمہ نے ریٹرننگ افسر کے کاغذات نامزدگی کے فیصلے کے خلاف ٹربیونل سے رجوع کر رکھا تھا۔ یہ بھی یاد رہےاین اے 133 میں ضمنی الیکشن کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ سناتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ اور ان کی کورنگ میں امیدوار مسرت جمشید چیمہ کے کاغذات نامزد مسترد کر دیئے۔
 

یہ بھی پڑھیں:  وزیراعظم کے معاون خصوصی جمشید چیمہ نے’’ قلندر بادشاہــــََِ ‘‘کی عقیدت میں تمام حدیں پار کر دیں
 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM