ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.    UAE گولڈن جوبلی: گلوبل ولیج تصویری مقابلہ درہم 50,000 تک جیتنے کا موقع.    IMFکے ساتھ معاملات طے پا گئے ، معاہدہ اسی ہفتے ہو گا، شوکت ترین.    UET لاہور انڈرگریجویٹ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ.    Major progress in Lahore Police Anti-Drug Campaign.    "میرا ڈونا بلیسڈ ڈریم "کا پہلا ٹریلر جاری.    "پاکستان ممکنہ بھارتی جارحیت کا دفاع کرنے کے لیے تیار ہے".    Paperless driving license system is going to be introduced in Punjab.    Foolproof Security on the eve of Urs of Data Ali Hajveri (RA) and Chehlum of Hazrat Imam Hussain (AS).   

عائشہ اکرم کے گرد گھیرا تنگ ، ملزمان کے لواحقین ضلع کچہری پہنچ گئے

عیزہ عمران
13 Oct, 2021

13 اکتوبر ، 2021

عیزہ عمران
13 Oct, 2021

13 اکتوبر ، 2021

عائشہ اکرم کے گرد گھیرا تنگ ، ملزمان کے لواحقین ضلع کچہری پہنچ گئے

post-title

لاہور:  ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کے گرد بھی گھیرا تنگ ہونے لگا، پولیس نے پیکا ایکٹ کے تحت کارروائی کے لیے لیگل ڈیپارٹمنٹ سے رائے مانگ لی۔
لاہور گریٹر اقبال ہراسگی کیس میں نیا موڑ آگیا، پولیس نے عائشہ اکرم کے خلاف کارروائی کیلئے پیکا ایکٹ کے تحت لیگل ڈیپارٹمنٹ سے رابطہ کیا ہے، پیکا ایکٹ کے تحت ریمبو اور عائشہ کو سات سال کی سزا ہو سکتی ہے۔ ریمبو اور عائشہ نے مرضی کے ساتھ قابل اعتراض ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی تھیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مرضی سے ویڈیوز بنوانا اور پھر اسے سوشل میڈیا پر وائرل کرنا جرم ہے، ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اور ریمبو کی قابل اعتراض ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جس کی پیکا ایکٹ کے تحت سات سال کی سزا ہوسکتی ہے۔
دوسری جانب ریمبو اور شریک ملزمان کے لواحقین ضلع کچہری پہنچ گئے ہیں۔پولیس کے ساتھ لواحقین کی کھینچا تانی اور نعرے بازی بھی ہو ئی۔لواحقین کا مطالبہ ہے کہ عائشہ اکرم کو بھی گرفتار کیا جائے۔
ایک ملزم کی گونگی ماں منہ پیٹتی رہی اورملزمان بھی والدین سے لپٹ لپٹ کر روتے رہے ۔ پولیس ملزمان کو لے کر ضلع کچہری سے باہر چلی گئی۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM