ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Prime Minister’s special aide Jamshed Cheema backs Qalandar Badshah.    "نیوزی لینڈ میں اتنی فورسز نہیں ہوں گی جتنی انہیں یہاں سیکیورٹی فراہم کی گئی".    Director General Punjab Emergency Department Regularized Services of 103 Rescuers.    CEO Vscopk Mian Afzal Javed distributes shields to participants.    "مشترکہ مقصد2021ء "کا انعقاد.    Awareness seminar against sexual harassment and violence against women organized by Lahore Police.    Police Challan shows involvement of Zahir Jaffer's father in the murder of Noor Mukadam.    Here’s Pak Boon, an elephant at the Taronga Zoo Sydney, enjoying a mud bath in the Australian sun.    Pakistan urges world to recognise new reality in Afghanistan.    CCPO Directs Officers to Conduct Surprise Visits of Police Stations.    SPA CEYLON outlet now in Lahore.    VALIENT PUNJAB RANGERS IN 65 WAR.   

دنیا کی مقبول ترین ای میل سروس کا اہم ترین فیچر

Syed Asad Ali
09 Sep, 2021

09 ستمبر ، 2021

Syed Asad Ali
09 Sep, 2021

09 ستمبر ، 2021

دنیا کی مقبول ترین ای میل سروس کا اہم ترین فیچر

post-title

جی میل دنیا کی مقبول ترین ای میل سروس ہے اور اب اس میں ایک اہم ترین فیچر کا اضافہ ہونے والا ہے۔
دی ورج کی رپورٹ کے مطابق گوگل کی جانب سے جی میل کو ای میل میسجز تک محدود رکھنے کی بجائے اسے ہر طرح کے فیچرز سے لیس ہب میں تبدیل کیا جارہا ہے۔
اسی وجہ سے گوگل نے جی میل یا ورک اسپیس کے لیے اب تک کی سب سے بڑی اپ ڈیٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس اپ ڈیٹ کے بعد جی میل موبائل ایپ میں ڈائریکٹ کالنگ (وائس اور ویڈیو کالنگ)کی سہولت کا اضافہ ہوجائے گا۔
جی میل میں ڈائریکٹ کالنگ کے اس فیچر کے لیے گوگل میٹ کا سہارا لیا جائے گا اور صارفین اپنے کانٹیکٹس سے ون آن ون رابطہ کرسکیں گے۔اور ہاں گوگل میٹ اپ کو بتدریج اس کالنگ فیچر کا حصہ بنا دیا جائے گا۔
گوگل کی جانب سے ورک اسپیس کو جی میل کا حصہ بناکر اسے مفت کردیا گیا تھا تاکہ اسے ہر طرح کی سرگرمیوں کا ہب بنایا جاسکے۔
گوگل کی جانب سے اسپیسز کے نام سے رومز چیٹ چینلز کا وعدہ بھی کیا گیا ہے جو ٹیکسٹ میسجز اور دیگر فیچرز سے لیس ہوں گے۔
یعنی صارفین آسانی سے ای میل، چیٹس، اسپیسز اور میٹ کے درمیان نیوی گیشن کرسکیں گے جبکہ ایڈمن اور سیکیورٹی ٹولز کو بھی بہتر بنایا جائے گا۔
کارباری اداروں کے لیے یہ نئی تبدیلیاں تو 8 ستمبر سے دستیاب ہوں گی مگر تمام صارفین کے لیے یہ اپ ڈیٹس آنے والے ہفتوں یا مہینوں میں دستیاب ہوں گی۔
 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM