ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

"  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.    UAE گولڈن جوبلی: گلوبل ولیج تصویری مقابلہ درہم 50,000 تک جیتنے کا موقع.    IMFکے ساتھ معاملات طے پا گئے ، معاہدہ اسی ہفتے ہو گا، شوکت ترین.    UET لاہور انڈرگریجویٹ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ.    Major progress in Lahore Police Anti-Drug Campaign.    "میرا ڈونا بلیسڈ ڈریم "کا پہلا ٹریلر جاری.   

کھدائی کے دوران بھاری مقدار میں جنگی اسلحہ برآمد،گودام کامالک کون تھا

مسرت ثمینہ
15 Jan, 2022

15 جنوری ، 2022

مسرت ثمینہ
15 Jan, 2022

15 جنوری ، 2022

کھدائی کے دوران بھاری مقدار میں جنگی اسلحہ برآمد،گودام کامالک کون تھا

post-title

کراچی میں پولیس نے اولڈ سٹی ایریا میں کھدائی کے دوران  زمین میں دفنایا گیا اسلحہ، ہیلی کاپٹر و ٹینک کے زنگ آلود پرزے بڑی تعداد میں برآمد کرلئے ہیں۔
 تفصیلات کے مطابق  ایس ایس پی ضلع وسطی غلام مرتضیٰ تبسم کی سربراہی میں پولیس نے لی مارکیٹ میں چینی کے برتنوں کے گودام پرچھاپہ مارا جہاں کھدائی کے دوران زمین میں دفنایا ہوا بڑی تعداد میں زنگ آلود اسلحہ برآمد ہوا۔پولیس نے ایک پرانی بلڈنگ کے فرش کی کھدائی کی تو ہتھیاروں کی بڑی کھیپ نکل آئی جو ایک اندازے کے مطابق کم از کم دس سال پہلے محفوظ کئے بغیر ہی زمین میں دفنادی گئی تھی۔
ڈی ایس پی نیو کراچی معین الدین کے مطابق برآمد ہونے والے اسلحے میں پرانی رائفلیں، پستول، ریوالور، اینٹی ٹینک، اینٹی ایئرکرافٹ، راکٹ لانچر اور اینٹی ٹینک گن سمیت دیگر ہتھیاروں کے پرزے شامل ہیں تمام اسلحہ جنگوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔
 پولیس کے مطابق یہ ہتھیار اگر درست حالت میں ہوتے تو بڑی تباہی کے لئے استعمال ہوسکتے تھے مگر یہ اسلحہ برسوں سے زمین میں دبا ہونے کی وجہ سے ناکارہ ہوچکا ہے، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بھی تمام گولہ بارود کا معائنہ کیا،پولیس کا کہنا ہے کہ گودام مالک نے کس سے گودام کرائے پرحاصل کیا تھااس حوالے سےتحقیقات ہوگی، سراغ لگایا جائے گا کہ اسلحہ دفن کرتے وقت کون گودام کا مالک تھا ۔ 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM