ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.    UAE گولڈن جوبلی: گلوبل ولیج تصویری مقابلہ درہم 50,000 تک جیتنے کا موقع.    IMFکے ساتھ معاملات طے پا گئے ، معاہدہ اسی ہفتے ہو گا، شوکت ترین.    UET لاہور انڈرگریجویٹ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ.    Major progress in Lahore Police Anti-Drug Campaign.    "میرا ڈونا بلیسڈ ڈریم "کا پہلا ٹریلر جاری.    "پاکستان ممکنہ بھارتی جارحیت کا دفاع کرنے کے لیے تیار ہے".    Paperless driving license system is going to be introduced in Punjab.    Foolproof Security on the eve of Urs of Data Ali Hajveri (RA) and Chehlum of Hazrat Imam Hussain (AS).   

چہلم و عرس کے موقع پر سکیورٹی کے بہترین انتظامات، لاہور پولیس کو خراج تحسین

عیزہ عمران
29 Sep, 2021

29 ستمبر ، 2021

عیزہ عمران
29 Sep, 2021

29 ستمبر ، 2021

چہلم و عرس کے موقع پر سکیورٹی کے بہترین انتظامات، لاہور پولیس کو خراج تحسین

post-title

لاہور: سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر نے چہلم نواسہ رسول حضرت امام حسین کے چہلم کے موقع پر عزاداری جلوسوں اور مجالس جبکہ صوفی بزرگ حضرت علی ہجویری گنج بخش کے 978ویں سالانہ عرس کی تقریبات میں سکیورٹی کے بہترین انتظامات یقینی بنانے پر لاہور پولیس کے تمام یونٹس اور ونگز کے افسران اور اہلکاروں کو شاباش دی ہے۔

1-90
 

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے بہترین سپرویژن، پٹرولنگ، سرویلنس اور لاجسٹک انتظامات پر ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کیپٹن (ر) سہیل چوہدری،ایس ایس پی آپریشنز وقار شعیب قریشی،ایس پی ڈولفن راشد ہدایت جبکہ بہترین ٹریفک انتظامات پرسی ٹی او لاہور منتظر مہدی کو شاباش دی۔
انہوں نے اہم اور حساس ترین ایونٹس کو پرامن طریقے سے منعقد کروانے پر پولیس افسران اور جوانوں کی انتھک محنت کو سراہا۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ لاہور پولیس کے تمام یونٹس نے بہترین کوارڈنیشن سے ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا۔

Devotees throng city as Data Darbar's Urs begins tomorrow
غلام محمود ڈوگر  نے کہا کہ کانسٹیبل سے لیکر سینر افسران تک دلجمعی اور لگن سے کام کیا،تمام ڈویژنل افسران،ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز نے مستعدی سے فرائض سرانجام دئیے۔پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے کیمروں، مانیٹرنگ کنٹرول روم اور ڈرون کیمروں کی مدد سے مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی گئی۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ لاہور پولیس نے  تمام مذہبی،ثقافتی تہواروں ،سپورٹس ایونٹس و دیگر پروگراموں ہمیشہ شہریوں کی سکیورٹی اور سیفٹی کو یقینی بنایا ہے۔
غلام محمود ڈوگر نے مزید کہا کہ چہلم اور عرس کے پرامن انعقاد،شہریوں کی رہنمائی اور لاہور پولیس کی حوصلہ افزائی یقینی بنانے میں میڈیا کا کردار قابل ستائش رہا۔انہوں نے سکیورٹی معاملات میں بھرپور تعاون کرنے پر شہریوں سے بھی اظہار تشکر کیا۔سی سی پی او لاہور نے ڈویژنل ایس پیز کو بہترین ڈیوٹی پر اپنی سپاہ کی حوصلہ افزائی کرنے کی ہدایت کی۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM